مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا اطلاق ( کل) سے ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)پاکستان ریلویز کی جانب سے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں پانچ فیصد اضافے کا اطلاق کل 5 فروری( بدھ)سے ہوگا۔ کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے کی جانب سے ایکسپریس ، لوکل پسنجر ٹرینوں بشمول آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق پچھلے سال اکتوبر سے اس سال فروری تک ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ ہوا لیکن ریلوے نے یہ بوجھ خود برداشت کیا۔ اب یہ ریشنلائزیشن باامر مجبوری آپریشنل اخراجات کو پورا کرنے کیلئے کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کرایوں میں
پڑھیں:
خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2026ء) پاکستان ریلویز نے خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل ہونے کے بعد ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق سابق ڈویژنل انجینئر(ڈی ای این)ملتان عابد رزاق کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے جبکہ سابق اسسٹنٹ انجینئر (اے ای این)خانیوال راجا یوسف کو بھی سروس سے برخاست کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ خانیوال پل حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ عوامی جانوں کے نقصان پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔وزیر ریلوے کی ہدایت پر حادثے کی جامع انکوائری شروع کی گئی تھی۔(جاری ہے)
انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران کی غفلت اور ذمہ داری کا تعین کیا گیا جس کی روشنی میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے اپنے زیرو ٹالرنس مقف پر قائم رہے اور حادثے کا کیس منطقی انجام تک پہنچایا گیا۔ وزارت ریلوے کا کہنا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا اور غفلت، لاپروائی یا نااہلی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ذمہ دار عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔