جیسے کو تیسا؛ چین نے بھی امریکی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
چین نے ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیکس کے جواب میں امریکی درآمدی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کرنے کے اعلان بعد ایک اور اقدام بھی سامنے آگیا۔
چین کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکا سے چین آنے والی اشیا پر 10 فروری سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا جو 10 سے 15 فیصد ہوگا۔
چینی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والے کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ خام تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کیا تھا۔
جوابی ٹیکس پر ٹرمپ انتظامیہ نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیکس نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا تھا۔
جس پر کینیڈا اور میکسیکو نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
چین کی جانب سے ٹیکس عائد کرنے کے اعلان کے بعد اب امید کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ حکومت چین پر عائد ٹیکس بھی مؤخر کردے گی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مصنوعات پر ٹیکس عائد پر 15 فیصد
پڑھیں:
میکسیکو سٹی ایئرپورٹ پر 2 طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
پیر کے روز میکسیکو سٹی کے بینیتو خواریز ایئرپورٹ پر ایرو میکسیکو کا ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران ڈیلٹا ایئر لائنز کے طیارے کے بالکل سامنے آ گیا جو رن وے پر ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش میں طیارہ حادثہ: اموات 27 تک پہنچ گئیں، ملک بھر میں یوم سوگ
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق ایرو میکسیکو کنیکٹ کی پرواز 1631 نے زمین سے صرف 200 فٹ کی بلندی پر ڈیلٹا کی پرواز 590 کے اوپر سے گزرتے ہوئے اس کے سامنے لینڈ کیا۔ لینڈنگ کرتے وقت ڈیلٹا طیارے میں 144 مسافر اور 6 عملہ سوار تھے۔
ڈیلٹا کے پائلٹس نے فوری طور پر ٹیک آف روک دیا اور طیارہ واپس ٹرمینل لے جایا گیا جس کے بعد پرواز 3 گھنٹے بعد روانہ ہوئی۔
واضح رہے کہ میکسیکو کی ایوی ایشن سیفٹی کی درجہ بندی 2021 میں کم کر دی گئی تھی جو 2023 میں بحال کی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایئرپورٹ حادثہ طیارہ