کرپشن فری مضان پیکج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سٹی42: وزیر اعظم شہبازشریف نے رمضان میں غیرب پاکستانیوں کے لئے کھانے پینے کی اشیا کے امدادی پیکیج کو کرپشن فری رکھنے کے لئے بڑی انتظامی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز نے آج اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ حیران کن انکشاف کیا کہ آہندہ ماہ رمضان پیکیج کو کرپشن فری رکھنے کے لئے یوٹیلیٹی اسٹورز ک کو رمضان پیکیج میں شامل نہیں کیا جا رہا۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس - منگل 04 فروری, 2024
وزیراعظم نے ایک سال بعد اعتراف کیا کہ گزشتہ سال رمضان شریف میں پاکستان کے مستحق شہریوں کے لئے دئے گئے رمضان پیکیج میں بے پناہ شکایات تھیں۔ انہوں نے تفصیل میں جائے بغیر اعتراف کیا کہ رمضان پیکیج میں کرپشن ہوئی تھی۔ شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے اس بار "مائنس یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج" لانے کی ہدایت کی ہے تاکہ کرپشن کو روکا جاسکے ، اس کے لیے وزارت فوڈ سکیورٹی کو ذمہ داری دےدی گئی ہے۔
پاکستان میں شرح پیدائش میں نمایاں کمی،اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
وفاقی کابینہ اجلاس میں ایجنڈا کے دیگر پوائنٹس پر بحث کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز نے کہا کہ ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوچکا ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں، جمرود میں پولیو ٹیم پر حملہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا بلوچستان میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے جوانوں کی میں نے بھی عیادت کی، فوج، ایف سی، رینجرز اور پولیس کے جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جوان آج قربانیاں پیش کررہے ہیں، ماضی میں سیکڑوں دہشتگردوں کو چھوڑا گیا کہ اس سے امن قائم ہوگا۔
پھلوں اور سبزیوں کی آج کی ریٹ لسٹ-منگل 04 فروری ، 2024
شہباز شریف نے نوٹ کیا کہ آج کل مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پرہے، جنوری میں مہنگائی کی سطح 2.
چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کا 3 ٹیمیں بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب نےتیل درآمد پر ایک سال کے لیے 1.2ارب ڈالرمؤخر ادائیگی کی سہولت دی، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں سمجھوتے خوش آئند ہیں، کنگ سلمان اسپتال کے لیے 4 کروڑ ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی۔
انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے ایگری کلچر ٹیکس کی منظوری ہوگئی ہے جس پر تمام وزارائے اعلیٰ کا شکر گزار ہوں۔
ریلوے ملازمین کیخلاف ایف آئی آر کیلئے متعلقہ افسر کی اجازت لازمی قرار
Waseem Azmetذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے رمضان پیکیج انہوں نے کے لئے کیا کہ کے لیے نے کہا
پڑھیں:
شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ اجلاس اسرائیل کے حالیہ قطر پر حملے کے بعد طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے 9 ستمبر کو قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر نے قطر کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا جبکہ اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد پر زور دیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ عرب اسلامی سربراہی اجلاس نے مسلم دنیا کی طرف سے ایک مضبوط اور یکجہتی پر مبنی پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کی جارحیت اب مزید برداشت نہیں کی جا سکتی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے اپنی دلی عقیدت اور نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ صدر پزشکیان نے فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کو سراہا اور وزیراعظم کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھنے اور پاکستان ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے تیزی سے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے تناظر میں رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔