جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
جنوبی وزیرستان:
جنوبی وزیرستان اپر میں تین پولیس اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا، ڈی پی او ارشد خان نے واقعے کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر میں تھانہ لدھا کی حدود میں واقع علاقہ سپنہ میلہ زنگڑہ سے محسود قبیلہ سے تعلق رکھنے والے تین پولیس اہلکاروں کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ڈی پی او ارشد خان نے بتایا کہ اغوا ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی حکمت یار، اسحاق اور اسد اللہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر کے تھانہ رغزئی میں تعینات تھے۔
ڈی پی او جنوبی وزیرستان اپر ارشد خان نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر کے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے حکمت عملی وضع کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جنوبی وزیرستان
پڑھیں:
کراچی، تھانے میں طلبہ کی توڑ پھوڑ، فائرنگ سے 4 زخمی
فائل فوٹوکراچی کے ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ نے توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے لیے روکا جس پر تلخ کلامی ہوئی، وکلاء کاالزام ہے کہ طلبہ کی تھانے میں تذلیل کی گئی اور ان پر تشدد کیا گیا۔
طلبہ کی جانب سے ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوگئی، اس دوران پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
زخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا، وکلاء نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔