اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے گرین چینل کو بحال کریں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیز گلوبل فاؤنڈیشن کے کنونشن سےخطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کے عظیم سفیر ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک میں خیر مقدم کرتے ہیں، آپ ہر شعبے میں اپنی شبانہ روز محنت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور پاکستان کے 24 کروڑ عوام آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں، بیرون ملک سے تربیت حاصل کر کے آپ ملک کے لیے بہترین خدمات سرانجام دیتے ہیں، آپ کے تجربے سے ملک و قوم کو فائدہ پہنچتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ کے عزم اور محنت کی بدولت ترسیلات زر میں تقریباً 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں اضافے سے زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم ہوئے ہیں، آپ  اپنے ملک میں جو سرمایہ کاری کرتے ہیں اس سے ملکی معیشت کو فائدہ پہنچتا ہے اور جب آپ جائیداد خریدتے ہیں تو اس سے پراپرٹی کے کاروبار کو  فروغ ملتا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وزارت اعلیٰ کے دور میں ہم نے پنجاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے تھے، ایک ادارہ  بنایا تھا اور قبضہ گروپوں کے خلاف کارروائی یقینی بنائی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ادارہ پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی نگرانی میں بہترین کام کر رہا ہے، امید ہے کہ اس میں مزید بہتری آئے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیےکوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور آپ کو آپ کا حق دلوائیں گے، آپ کی جائیدادوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے جو معاملات اٹھائے ہیں ان کو حل کیا جائے گا، گرین چینل  سابق وزیراعظم نواز شریف کا بہت بڑا کارنامہ تھا اس کو فوری طور پر بحال کیا جائے گا اور امید ہے کہ اس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی پوری طرح ہمارا ہاتھ بٹائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے یوتھ فیسٹیول سے متعلق تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے کہوں گا کہ اس حوالے سے متعلقہ وزرا اور او پی ایف کے ساتھ مل کر ایک پلان بنائیں اور اگلے چند ماہ میں اس کا انعقاد ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ سال ہم نے ایک تقریب کا انعقاد کیا تھا جس میں پاکستان میں سب سے بڑے سرمایہ کار ، ایکسپورٹر اور سب سے بڑے ٹیکس دہندگان کو ایوارڈز دیے تھے اور انہیں سفیر عمومی بنایا تھا، وفاقی وزیر اوورسیز  پاکستانیز اور چیئرمین او پی ایف سے کہوں گا کہ دیار غیر میں  مقیم پاکستانیوں کی ایک کیٹیگری  بنائی جائے، ہر سال دنیا کے مختلف حصوں سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سفیر عمومی بنائیں گے اور انہیں بلیو پاسپورٹ بھی دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پاکستانیوں کے کہ بیرون ملک نے کہا کہ کرتے ہیں

پڑھیں:

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف

وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کے دوران امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی اور فیلڈ مارشل کو پاکستان کی سرحدوں و مفادات کے دفاع کے لیے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ پاور سیکٹر میں مالیاتی استحکام کی بحالی کے لیے ملک کی سب سے بڑے مالیاتی اسکیم کی منظوری دے دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیرِ اعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف کی۔وزیرِاعظم نے فیلڈ مارشل کو ملکی سرحدوں و مفادات کے دفاع کیلئے پختہ عزم کے اظہار پر خراج تحسین پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپ ایران کو غیر مشروط طور پر سرنڈر کرنا ہوگا، ورنہ نیو کلیئر تنصیبات تباہ کر دیں گے، ٹرمپ ریاست کسانوں کیلئے سوتیلی ماں بن چکی ہے، صدر کسان اتحاد وفاقی کابینہ نے توانائی سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کی منظوری دیدی پیرس ائیر شو، پاک چینی دوستی کی پہچان جے ایف 17تھنڈر میں شرکا کی گہری دلچسپی آئندہ بجٹ میں نان فائلروں پر جائیداد اور گاڑی کی خریداری پر پابندیاں لگانے کی تجویز ضم شدہ اضلاع کے 267ارب واجب الادا، وفاق فوری فنڈز منتقل کرے، بیرسٹر سیف کا مطالبہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے نے تمام پاکستانیوں کے لیے مفت انٹرنیٹ اور منٹس کا اعلان کر دیا، جانیں کیسے؟
  • بیرون ملک کامیاب سفارتکاری کے بعد بلاول بھٹو کل پاکستان پہنچیں گے
  • بیرون ملک جیلوں سے 18500 پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی
  • وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورہ امریکا میں پاکستانیوں سے خطاب کی تعریف
  • ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدی بیرون ملک سے رہا
  • بیرون ممالک میں قید ساڑھے 18 ہزار پاکستانی قیدیوں کی رہائی
  • بجٹ 26-2025 کے بعد، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل ہو جائیں گے ؟
  • کویت کے ویزے بحال، پاکستانیوں کے لیے روزگار کے کون سے مواقع موجود ہیں؟
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاندار خراج تحسین
  • بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکہ میں افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندارخراج تحسین