امریکی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہونگی، اقوام متحدہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
یو این ڈائریکٹر کے مطابق امریکی فنڈنگ رُکنے سے پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رُک جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ امریکا کی امدادی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی۔ یو این پاپولیشن فنڈ کے ایشیاء پیسیفک کے ریجنل ڈائریکٹر پیو اسمتھ نے اس حوالے سے جینیوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی اور امدادی کاموں کے لیے اقوام متحدہ کا سب سے بڑا ڈونر امریکا ہے۔ یو این ڈائریکٹر کے مطابق امریکی فنڈنگ رُکنے سے پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش میں یو این پاپولیشن فنڈ کی خدمات رُک جائیں گی۔
 
 انھوں نے کہا کہ یو این سروسز تک رسائی نہ ہونے سے لاکھوں خواتین اور لڑکیوں کو جان لیوا خطرات کا سامنا ہے، امریکی فنڈنگ رُکنے سے افغانستان میں 1200 سے زائد حاملہ خواتین کی جان جاسکتی ہے۔ پیو اسمتھ کے مطابق پاکستان، افغانستان اور بنگلادیش کے لیے اس سال 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم درکار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے عہدہ سنبھالتے ہی امریکا کی تمام غیر ملکی امداد کو 90 روز کے لیے روک دیا ہے۔ 
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکی فنڈنگ کے مطابق
پڑھیں:
افغانستان کا معاملہ پیچیدہ، پاکستان نے بہت نقصان اٹھایا ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشت گردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا — طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احمد خان ملک اسپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب