Jasarat News:
2025-09-18@00:58:26 GMT

97 کروڑ سے زاید ٹیکسز کی چوری پر 2 کمپنیوں کیخلاف مقدمہ درج

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال کرکے 97 کرورڑ سے زاید مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسز کی چوری میں ملوث 2 یونٹ میں شامل میسرز ایم ڈی انڈسٹریز کے مالک عبدالقادر میمن اور میسرز دینار انڈسٹریز کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پوسٹ کلیئرنس آڈٹ ساؤتھ نے پاکستان کے تمام ایکسپورٹ کلکٹریٹس کو میسرز دینار انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر دائر کسی بھی آمدات سے ہوشیار رہنے کے لیے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرپوسٹ کلیئرنس آڈٹ شیراز احمدکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کا غلط استعمال کیا جارہا ہے جس پر کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کرکے ٹیکس کی ایک بڑی چوری کا پردہ فاش کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، برآمدی پیٹرن نے اس وقت شکوک و شبہات کو جنم دیا جب مذکورہ کمپنی کی جانب سے جنوری 2025ء میں درآمد اچانک ماہانہ ایک کنٹینر سے بڑھ کر47 کنٹینرز تک پہنچ گئی تاہم کمپنیوں میں سے ایک کے مکمل معائنہ سے انوینٹری میں نمایاں تضادات سامنے آئے۔ ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے تحت درآمد کیے گئے 1550 میٹرک ٹن لیڈانگٹس میں سے صرف111 میٹرک ٹن برآمدکیے گئے جبکہ درآمد کیا جانے والا خام مال مقامی مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کیا گیا۔ اسی طرح درآمد کیے گئے 2751 میٹرک ٹن میں سے صرف 307 میٹرک ٹن دستیاب پایا گیا۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ایک ملزم کمپنی اپنے برانڈ کے تحت سیسے کی انگوٹیاں تیار کر رہی تھی۔ جسے بعد میں دوسری ملزم کمپنیوں کے نام سے جعلی طور پر برآمد کیا گیا۔ ایکسپورٹ فیسی لیٹیشن اسکیم کے تحت درآمدکیے جانے والے سامان کی مجموعی مالیت ایک ارب 60 کروڑ روپے ہے جبکہ غائب ہوئے سامان کی مالیت 87 کروڑ 30 لاکھ روپے ہے۔مذکورہ کمپنیوں نے مجموعی طورپر 97 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کے ٹیکسزکی چوری کی۔ دونوں کمپنیوں کے نیشنل ٹیکس نمبرز اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبرز ایف بی آر کی ٹیکس دہندگان کی فہرست میں معطل پائے گئے۔ جس پر پی سی اے ساؤتھ نے ایف آئی آر درج کرائی ہے اور جعلی برآمدات کی تحقیقات کیلیے 2 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ملزم کمپنیوں کی جانب سے ممکنہ دھوکا دہی کی برآمدات کے حوالے سے تمام برآمدی کلکٹریٹس کو ملک گیر الرٹ جاری کردیا گیا ہے کیونکہ حکام ملوث فریقین اور ساتھیوں کو پکڑنے کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میٹرک ٹن

پڑھیں:

پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-11-14
میرپورخاص(نمائندہ جسارت) پیٹرول پمپ سیل کرنے اور قبضہ کرنے کے الزام میں میرپورخاص کے میئر، میونسپل کمشنر اور ایس ایچ او ٹاون سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزمان نے ہائیکورٹ حیدرآباد سے ایک ہفتے کی عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے تفصیلات کے مطابق میرپورخاص کے ایک شہری راجہ اشتیاق علی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میرپورخاص میں دائر درخواست کے بعد ٹاؤن تھانے میں میونسپل کارپوریشن کے میئر عبدالرؤف غوری، میونسپل کمشنر انیس الرحمان سیال، میونسپل کارپوریشن میں تجاوزات سے متعلق افسران اورنگزیب مغل، ٹیکسیشن افسر عبدالسلام میمن، انکرچمنٹ انچارج حاجی صدیق، ایس ایچ او ٹاون کامران ہالیپوٹو، اے ایس آئی عرس محمد مری سمیت پولیس اہلکاروں اور میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں کے خلاف بھتہ، اقدام قتل، ہنگامہ آرائی اور دیگر الزامات کے تحت پیٹرول پمپ کے مالک راجہ اشتیاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے درخواست گزار نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ تمام کاروائی کا سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ محفوظ ہے زیر زمین ٹینک میں ذخیرہ شدہ 5000 لیٹر تیل قبضے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • 5 ویں جماعت کے لاپتا طالبعلم پر چرس کا مقدمہ قائم
  • پیٹرول پمپ سیل کرنے کے الزام میں میئر کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
  • چین کی بڑھتی طلب، پاکستان کو بیف ایکسپورٹ کا نیا آرڈر حاصل
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • ٹنڈوآدم ،جعلی چیک دینے کے الزام میں ضمانت کی درخواستیں رد
  • ہیڈ کانسٹیبل اسحاق جتوئی  کے اغواء کا مقدمہ درج
  • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر
  • پیٹرول پمپ پر بجلی چوری؛ سیپکو اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج