کینیڈا: سوشل میڈیا پر غلط معلومات روکنے کے لیے آگاہی مہم
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کی سپریم کورٹ نے عوامی اعتماد بڑھانے اور سوشل میڈیا کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک بھر میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ چیف جسٹس رچرڈ ویگنر نے وکٹوریا میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے باعث عوام تک درست قانونی معلومات پہنچانا پہلے سے زیادہ ضروری ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی شفافیت اور غیر جانبداری کو برقرار رکھنے کے لیے سپریم کورٹ اپنی کارروائیاں عوام کے سامنے لاتی ہے اور اپنے فیصلوں کو سادہ زبان میں شائع کرتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
فائل فوٹوسپریم کورٹ نے اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا کہ درخواست 25 دن تاخیر سے دائر کی گئی۔
پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر توہین عدالت کی درخواست شہداء کےلواحقین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، پشاور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی تھی۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو اعلان کردہ پیکیج نہیں ملا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر کوئی پیکیج ملا ہے تو سب کو دیں، وفاقی حکومت بتائے کہ پشاور ہائیکورٹ فیصلے پر عملدرآمد ہوا یا نہیں۔
کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔