کراچی: مختلف واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت دو افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
شہر میں کرنٹ لگنے اور ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ملیر 15 پنجابی سوداگراں سوسائٹی عمر مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلیم کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں پانی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔
دریں اثناء ڈرگ روڈ اسٹیشن کے علاقے اسٹار گیٹ موریا خان گوٹھ کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 40 سالہ عظمت خان کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ اور یونیفارم بھی پہنا ہوا تھا۔
تاہم، اس حوالے سے ڈرگ روڈ ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے 31 سالہ بہادر افسر میجر زیاد سلیم اور جہلم کے بہادر فرزند سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا
سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔