صدر زرداری 5 روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے ہم منصب، وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بیجنگ (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت 4 سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔ صدر مملکت بیجنگ میں چین کی اعلی سطح کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر مملکت اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ اور وزیر اعظم لی چیانگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ صدر مملکت کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ملاقاتوں کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری، علاقائی روابط اور سکیورٹی تعاون سمیت اہم دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سنگین ہے، بھارت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کو شدید ریاستی جبر اور تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام خوف و ہراس کے ماحول میں رہ رہے ہیں اور کشمیری عوام کے حقیقی نمائندے مقید ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔ بیجنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر چین کے وزیرِ خزانہ لان فوآن، چین میں پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی اور پاکستان میں چینی سفیر چیانگ زائے ڈونگ نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدر مملکت چینی شہر ہاربن میں 9ویں ایشین ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری عوام کے ساتھ ایک سنگین ناانصافی قرار دیا۔ پی پی پی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے عہد کیا کہ پارٹی کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک کھڑی رہے گی جب تک وہ ان کا حق خود ارادیت حاصل نہیں کر لیتے۔
اسلام آباد ( عترت جعفری )پاکستان کے صدر آصف علی زرداری آج جس وقت چین کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ہوں گے،قریبا اسی روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے صدر کی طرف سے دیے جانے والے ناشتہ کی تقریب میں شرکت کریں گے،صدر پاکستان اس وقت چین میں موجود ہیں جہاں وہ چینی قیادت کے ساتھ سی پیک کے مرحلہ دو ،سیکورٹی معاملات اور دیگر امور پر بات چیت کریں گے، صدر مملکت کی چینی صدر اور چینی وزیر اعظم سے ملاقاتیں طے ہیں ،صدر مملکت دو ماہ قبل چین جانا تھا،تاہم خرابی صحت کی بنا پر سرکاری دورے میں تاخیر ہوئی، پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس وقت امریکہ کے دورے پر موجود ہیں اور واشنگٹن میں ہیں اور آج امریکی صدر کی طرف سے دیئے جانے والے ناشتہ میں شریک ہوں گے،پیپلز پارٹی دو ہم قائدین جو باپ اور بیٹا ہیں اس وقت دنیا کے دو اہم دارالحکومتوں میں موجود ہیں، اور دو انتہائی اہم صدور کے مہمان کے طور پر ان کے ہمراہ ہوں گے ،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابھی مزید تین ہفتے بیرون ملک رہیں گے وہ امریکہ سے یورپ ائیں گے اٹلی اور میونخ کا دورہ بھی ان کے پروگرام میں شامل ہے وہ یورپ میں ایک سکیورٹی کانفرنس میں شریک ہوں گے،بلاول بھٹو زرداری یورپ میں اہم سکیورٹی اور اقتصادی فورمز پر خطاب بھی کریں گے دنیا کے مختلف چینلز کے ساتھ انٹرویوز بھی ان کے پروگرام کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری طن واپس آتے ہوئے لندن کا دورہ بھی کریں گے ،بلاول بھٹو زرداری کی وطن واپسی 25 فروری کے بعد متوقع ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو زرداری کشمیری عوام کے پیپلز پارٹی علی زرداری صدر مملکت کشمیر کے کریں گے کے ساتھ ہوں گے
پڑھیں:
جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکہ طے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکہ کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔
سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح کی سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاکستان بھارت تنازع کے پیش نظر وفد کے ہمراہ یورپ کا دورہ کریں گے اور بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے، کمیٹی میں مصدق ملک، لیگی رہنما خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
اسلام آباد میں بارش ،طوفان بادوباراں اورآندھی کا امکان
مزید :