بھارت 5 اگست 2019ء کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اقدامات واپس لے، ممتاز زہرہ بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے مطالب کیا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو روکے اور کشمیری سیاسی قیادت، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور من مانی حراست میں رکھے گئے نوجوانوں کو فوری رہا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ 5 اگست 2019ء کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ پاکستانی سفارتخانے پیرس فرانس میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب میں فرانس میں مقیم پاکستانیوں، بیرون ملک مقیم کشمیریوں، ماہرین تعلیم اور صحافیوں نے شرکت کی جنہوں نے حق خودارادیت کے لیے کشمیری عوام کی سات دہائیوں کی طویل جدوجہد کی حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے عالمی برادری اور میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کی صورتحال کو اجاگر کریں اور بھارت کو اس کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جوابدہ ٹھہرائیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے کشمیری عوام کی بھارتی قبضے اور جبر کے خلاف ان کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی شبیہ کو خراب کرنے کی بھارت کی کوششوں کی تردید کرتے ہوئے اس تحریک کو پرامن اور جائز قرار دیا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی قرار دیا۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے بھارت پر زور دیا کہ 5 اگست 2019ء کو یا اس کے بعد کیے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو روکے اور کشمیری سیاسی قیادت، صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور من مانی حراست میں رکھے گئے نوجوانوں کو فوری رہا کیا جائے۔ انہوں نے بھارت سے جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عمل درآمد کے لیے ٹھوس اور بامعنی اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ سفیر نے فرانس میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی طرف سے کشمیر کاز کی حمایت کے لیے ادا کیے جانے والے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے فرانس میں پاکستانی سفارتخانے کے مکمل عزم کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ممتاز زہرہ انہوں نے کے لیے
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے مکمل انخلا تک کارروائی ہوگی، ضلعی انتظامیہ چمن
اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر انکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔ آج اسسٹنٹ کمشنر چمن امتیاز علی بلوچ نے لیویز رسالدار حاجی جہانگیر خان کاکڑ، لیویز اور ایف سی فورسز کے ہمراہ چمن کے علاقے شین تالاب میں غیر قانونی باشندوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران متعدد غیر قانونی افغان مہاجرین کو حراست میں لینے کے بعد ضروری قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد انہیں افغانستان واپس ڈی پورٹ کر دیا گیا۔ اے سی چمن نے اس موقع پر افغان باشندوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ چمن میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے رضاکارانہ طور پر فوری طور پر وطن واپس چلے جائیں۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کریک ڈاؤن روزانہ کی بنیاد پر اس وقت تک جاری رہے گا جب تک غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تمام افغان مہاجرین کا مکمل انخلا مکمل نہ ہو۔