اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف، ملک بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر حکومت پاکستان کی جانب سے آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، شہر شہر جلسے، جلوس، ریلیاں، سیمینار اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے، دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کوہالہ پل کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا گیا، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

فٹبال کی دنیا کا بے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں

اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وفاقی وزراء، دفترخارجہ کے حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد اور سویٹ ہوم کے بچوں نے شرکت کی، شرکاء نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پوسٹرز اور بینرز اٹھائے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ڈی چوک میں وفاقی وزیر توانائی مصدق ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے جس کا قدرتی حسن لاجواب ہے، کشمیر کی ہر وادی، ہر درخت اور ہر جنگل جنت کا آئینہ ہے بھارت نے اپنے ظلم و جبر سے جنت جیسی وادی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے۔

سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے حق خود ارادیت، زندہ رہنے کا حق کشمیریوں سے چھین لیا، بھارت کی بربریت کی وجہ سے پورا ریجن تباہی کی طرف چلا گیا، ہم بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دینے کا وقت آگیا ہے، کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔

کراچی میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزچورنگی سے مزار قائد تک واک کی گئی، وزیرتعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے شرکت کی، طلباء کی بڑی تعداد کشمیری پرچم تھامے واک میں شامل ہوئی۔

ٹرمپ کے غزہ کا کنٹرول لینے کے اعلان پر آسٹریلوی وزیراعظم کا سخت ردعمل

پشاور میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جس میں گورنر خیبرپختونخوا نے شرکت کی اور مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس موقع پر فیصل کریم کنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم سب ایک جگہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں، کشمیر کے مسئلے پر خاموشی افسوسناک ہے، مسلم امہ کو بھی اس پر غور کرنا پڑے گا، پاکستان کا ہر ادارہ کشمیر کے عوام کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں پاکستان سے اظہار تشکر کے پوسٹرز لگا دیئے گئے جس پر وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیراعظم آزاد کشمیر کی تصاویر آویزاں ہیں۔

پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریف

اس کے علاوہ گلگت بلتستان اسمبلی میں کشمیریوں کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا، قرارداد میں بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی مذمت کی گئی، قرارداد میں اقوام متحدہ سے کشمیری عوام کو ان کی حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

5 فروری ہر سال پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جاتا ہے، آج کشمیر بارود کی بو میں ڈوبا ہوا ہے جہاں ظلم اور جارحیت کے سائے منڈلا رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں سات دہائیوں کے دوران 6 لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے کشمیری آج بھی جدوجہد آزادی میں مصروف ہیں۔

روس سے جنگ، یوکرین کا 45 ہزار سے زائد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

بھارت نے آزادی مانگنے کی پاداش میں کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر رکھا ہے، حالیہ 34 برسوں کے دوران مقبوضہ کشمیر میں 96 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے گئے، دوران حراست 7 ہزار 375 بے گناہ کشمیری لقمہ اجل بنے ہیں اور 1 لاکھ 7 ہزار 974 بچے شفقت پدری سے محروم ہوئے ہیں۔

05 اگست 2019ء کو مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی گئی، گزشتہ 5 سالوں کے دوران بھارت نے 966 کشمیری شہید کئے ہیں، 25 ہزار سے زائد کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے، جن میں 2 ہزار 455 شہریوں کو دوران حراست شہید بھی کر دیا گیا۔

نا م نہاد جمہوریت کا دعویدار بھارت ریاستی دہشتگردی سے باز نہیں آرہا اور جنوری 2025 میں مزید 11 کشمیری شہید کئے گئے ہیں، گھر گھر محاصرے کے دوران جنوری کے مہینے میں ہی 37 بے گناہ شہریوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور گھر بھی جلائے جا رہے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، بھارت اب پوری دنیا میں بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت دنیا کے دیگر ممالک میں بھی دہشت گردی کر رہا ہے، کینیڈا، امریکا سمیت دیگر ممالک نے بھی اس کی مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے آزادی کیلئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں، عالمی برادری کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا حقِ خودارادیت دلوائے۔

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانی اور کشمیری آج مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کریں اور انہیں یہ یقین دلا دیں کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ حریت کو اپنے توپ و تفنگ سے زیر نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ دن عوام کے پاکستان اور اہلیان جموں و کشمیر کے لازوال رشتوں اور ہم آہنگی کی پہچان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ہر لمحہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوں گے، اہل پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا، حکومت پاکستان کی جانب سے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت پر شکرگزار ہیں۔

چودھری انوار الحق نے کہا کہ بھارت کے ریاستی جبر کے خلاف سینہ سپر ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا، بھارتی بربریت کے خلاف دنیا اقدام کرے، اقوامِ متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کشمیر کے عوام میں کشمیریوں کشمیریوں کے کشمیری عوام یکجہتی کا نے کہا کہ کے دوران کشمیر کی بھارت نے کہ بھارت کے ساتھ کے خلاف عوام کے کیا گیا رہا ہے

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن

کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹ ڈاؤن ہڑتال ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں آج معمولاتِ زندگی مکمل طور پر معطل رہیں گے۔ یہ شٹ ڈاؤن ہڑتال کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر بھارت کے متنازع اقدامات کے خلاف بھرپور احتجاج کے طور پر کی گئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی، جس کا مقصد بھارتی حکومت کے ظالمانہ قوانین اور ناپاک عزائم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے۔

احتجاجی کال بھارت کی جانب سے  وقف ترمیمی قانون اور غیرمقامی افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کی پالیسی کے خلاف دی گئی ہے۔ حریت قیادت کا کہنا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کی سیاسی، مذہبی اور ثقافتی شناخت کو ختم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔

مقبوضہ وادی میں شٹ ڈاؤن کے دوران سرینگر میں احتجاجی مارچ   بھی کیا جائے گا، جہاں کشمیری عوام سڑکوں پر نکل کر متنازع بھارتی قوانین کے خلاف آواز بلند کریں گے۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وقف قانون میں ترمیم دراصل ایک بڑی سازش کا حصہ ہے، جس کا مقصد کشمیریوں کی مذہبی خودمختاری کو محدود کرنا اور مقبوضہ علاقے کے اصل باشندوں کو بے اختیار کرنا ہے۔

علاوہ ازیں حریت قیادت نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے تحریک آزادی کو بدنام کرنے  کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ بھارت عالمی سطح پر کشمیری جدوجہد کو دہشت گردی کے طور پر پیش کر کے سچ کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔

بیان میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کی کھلی خلاف ورزیوں پر جوابدہ بنائے۔ کشمیری عوام پر جبر، ان کی تحریک آزادی کو دبانے کے ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر آج مکمل شٹ ڈاؤن
  • بھارت کے انتہا پسندوں نے ملک میں موجود کشمیری طلبا کی زندگی اجیرن کردی
  • ہمیں دشمن نہ سمجھیں اور کشمیریوں کو نشانہ بنانا بند کریں، عمر عبداللہ
  • بھارت کے خلاف کشمیری عوام سڑکوں پر نکل آئے
  • پہلگام حملہ: بھارتی بیانیہ مسترد، کشمیریوں نے مودی سرکار کی ’چال‘ قرار دیدیا
  • مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کر دیا، شدید نعرے بازی
  • فضل الرحمٰن کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور، کراچی، کوئٹہ میں ملین مارچ کا اعلان
  • جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی
  • فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، جامعہ اردو کراچی میں آئی ایس او کی احتجاجی ریلی