ملکی ترقی کیلئے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کارلانا ناگزیر ہے ، فرخ خان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 February, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر ورکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تخلیقی صلاحیتیں اور عزم اور ہمت کو بروئے کار لا کر ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ گامزن کیا جا کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسز فرخ خان سے ان کی رہائش گاہ پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد میں کرنل انصر اقبال صدر جہلم، شازیہ آفریدی ڈپٹی کوآرڈینیٹر پارٹی افیئرز ، ڈاکٹر غزالہ خان جی ایم ویمن ایمپاورمنٹ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ مسز فر خ خان نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے ،اللہ تعالی نے پاکستان کی نوجوان نسل کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ،پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک کو تیز تر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کے چیئرمین عابد اقبال نے کہا کہ عصر حاضر میں زندگی کے ہر شعبے میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال ایک اہم ضرورت بن چکا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں مہارت حاصل کیے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹالائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، انہوں نے پاکستانی نوجوانوں کو عصر حاضر کے تقاضوں مطابق خود کو جدید علوم سے آراستہ کرنے اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعمال ہونے والی مہارت کو حاصل کہا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل حوصلہ افزائی اور انہیں جدید علوم سے خود کو آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کر ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250917-01-6
اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ۔ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کے لیے ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹر سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلاجا رہا ہے ۔ اقتدار کی خاطر یہ شخص دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پی ٹی آئی دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ٹی ٹی آئی پی کو دوبارہ ملک میں لا کر بسایا ،دوست ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے کہا ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے ،سوشل میڈیا پر اداروں اور فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کیا ،

متعلقہ مضامین

  • نوجوانوں کیلئے سنہری موقع، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی بھرتی
  • پی ٹی آئی دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے ، حنیف عباسی
  • پاکستان میں 6 ہزارسے زیادہ ادویاتی پودے پائے جاتے ہیں، ماہرین
  • نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
  • تعلیم اور ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے ہی امت اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتی ہے، حافظ نعیم
  • معیشت کی مضبوطی کےلیے ڈیجیٹائزیشن ناگزیر ہے،وزیراعظم شہباز شریف
  • فلسطینی نوجوان کی غیر معمولی ہجرت ، جیٹ اسکی پر سمندر پار اٹلی پہنچ گیا
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
  • پاکستان کا صنعتی شعبہ بہتر ہو رہا ہے، آئی ٹی اور سروسز میں ترقی ہو رہی ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان کا رخ کررہے ہیں ، جام کمال خان