امریکی بزنس میگزین فوربز نے دنیا کے 10 طاقتور ترین ممالک 2025 کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فوربز نے واضح کیا ہے کہ یہ فہرست یو ایس نیوز کی طرف سے مرتب کی گئی ہے جس کی درجہ بندی پانچ اہم عوامل کی بنیاد پر کی گئی ہے جس میں قیادت، اقتصادی اثر و رسوخ، سیاسی طاقت، مضبوط بین الاقوامی اتحاد اور فوجی طاقت شامل ہیں۔

لیکن اس فہرست میں حیران کُن طور پر بھارت کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس کے پاس سب سے بڑی آبادی، پانچویں سب سے بڑی معیشت اور چوتھی سب سے بڑی فوج جیسے مضبوط عوامل ہیں۔
بھارت کی لسٹ میں غیرموجودگی نے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

2025 میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی فہرست درج ذیل ہے؛

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 13ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

گزشتہ روز ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ہوم ٹیم سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، سلطانز کی جانب سے عثمان خان نے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف محض 17.1 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور یوں مسلسل پانچویں فتح حاصل کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ حسن علی نے وہاب ریاض کا اہم ریکارڈ توڑ دیا

ٹیم کے کپتان شاداب خان نے بھی میچ کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 100 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ 89ویں اننگز میں انجام دیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ حسن علی کا بیان بھارتی کو میڈیا آگ لگاگیا

آل راؤنڈر نے محمد رضوان کی وکٹ لیکر پی ایس ایل میں اپنی وکٹوں کی سینچری مکمل کی تھی۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی:

حسن علی – 118 وکٹیں (86 اننگز)
وہاب ریاض – 113 وکٹیں (87 اننگز)
شاہین آفریدی – 109 وکٹیں (75 اننگز)
شاداب خان – 100 وکٹیں (89 اننگز)
فہیم اشرف – 79 وکٹیں (73 اننگز)

شاداب خان 2017 سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے 2018 اور 2024 میں ٹیم کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، آل راؤنڈر 100+ وکٹیں اور 1,000+ رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: "ملتان سلطانز کی قیمت بڑھائی تو نہیں خریدوں گا"

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ابتک ناقابل شکست ہے، انہوں نے 5 میچز کھیلے اور تمام میں فتوحات سمیٹیں۔

اس سے قبل حسن علی نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا کارنامہ سرانجام دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا
  • حکومت نے دہری شہریت والوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
  • چین کی اقوام متحدہ میں یکطرفہ غنڈہ گردی کے خلاف بھرپور آواز
  • ووٹ کی طاقت ہی جمہوریت کو مضبوط بناتی ہے: ملک محمد احمد خان
  • پی ایس ایل؛ شاداب نے کونسا اہم سنگ میل عبور کیا؟
  • چین دنیا کی سبز ترقی میں ایک مضبوط رکن اور اہم شراکت دار ہے، چینی صدر
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
  •  فلسطین سے ملحقہ 23 اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو سانپ سونگھ گیا ہے، خواجہ سلیمان صدیقی 
  • پہلگام حملہ فالس فلیگ آپریشن، مقصد اپنی دہشتگردانہ کارروائیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے، مشاہد حسین سید
  • تحریکِ انصاف کا اندرونی انتشار اسٹیبلشمنٹ کی طاقت بن گیا، جماعت اسلامی