مہنگائی کی رفتار میں کمی کا آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے: نواز شریف
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف—فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا معاشی بہتری کا اشارہ ہے۔
نواز شریف اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتِ حال، ترقیاتی عمل اور عوامی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کی بلندی کاروباری اور سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے، ترقی کی طرف سفر کی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جس پستی کی طرف دھکیل دیا گیا تھا اس میں ٹھہراﺅ آنا خوش آئند ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف وفاق میں بڑی محنت سے کام کر رہے ہیں۔
سابق وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ مریم نواز وزیرِ اعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ایک ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کر رہی ہیں، اللّٰہ تعالیٰ اُن کا ہاتھ پکڑتا ہے جو نیک نیتی اور محنت سے اُس کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی ہونے کے ناطے زیادہ ذمہ داری محسوس کرتی ہوں، مجھ پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مثالی عوامی خدمت کے حوالے سے بھی ذمہ داری ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ آپ سب کی رہنمائی اور اعتماد ہی ہماری قوت اور کامیابی کی کلید ہے، عوامی خدمت کے معیار اور رفتار سے متعلق ماضی کی روایت آگے بڑھا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز
پڑھیں:
ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کیساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں؛ وزیراعظم
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے حساس قیمتوں کے اشارئیے (sensitive price index ) کی سالانہ شرح منفی 3.52 فیصد تک کم ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے حکومت کی معاشی ٹیم کی پذیرائی کی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2024 میں اسی ماہ، یہ شرح 26.94 فیصد تھی جو کہ اپریل 2025 میں منفی 3.52 ریکارڈ کی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی اشاریے ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتری کی طرف گامزن ہیں۔
یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ عوام کو بہتر ہوتے معاشی اشاریوں کے ثمرات ملیں۔