پشاور سے شارجہ جانے والی پرواز کا مسافر گرفتار، دوکلو آئس ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
پشاور:
اے ایس ایف نے پشاور ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر کو گرفتار کرکے دوکلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے پشاور سے شارجہ کی پرواز پر جانے والے والے ایک مسافر گل سعود کے سامان میں منشیات کی موجودگی کی نشاندہی کی اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔
مسافر نے آئس ہیروئن بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے پیشہ ورانہ مہارت کے حامل عملے نے مسافر کے سامان کی تلاشی پر 2.
ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئس ہیروئن اے ایس ایف
پڑھیں:
لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔
چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا