پاکستان اور بنگلہ دیش براہ راست پروازوں کی بحالی، فلائی جناح کو اجازت مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
بنگلہ دیش نے پاکستان کی نجی ایئرلائن فلائی جناح کو کراچی اور ڈھاکہ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی اجازت دے دی ۔
بنگلہ دیشی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق تقریباً ایک دہائی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازیں شروع ہو جائیں گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی بنگلہ دیش کے چیئرمین ایئر وائس مارشل ایم ڈی منظور کبیرنے تصدیق کی کہ فلائی جناح نے پروازوں کی اجازت کے لیے اپلائی کیا تھا جس کی منظوری دے دی گئی ہے۔
فلائٹ آپریشن شروع کرنے سے پہلے فلائی جناح کو بنگلہ دیش میں ایک مقامی جنرل سیلز ایجنٹ مقرر کرنا پڑے گا۔
سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین نے کہاکہ ’اب ایئرلائن جنرل سیلز ایجنٹ اپوائنٹ کرے گا۔ جب وہ سلاٹ اور پروازوں کی تعداد کے حوالے سے درخواست دیں گے تو ہم منظوری دیں گے۔ ہماری طرف سے تمام معاملات مکمل کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے آخری مرتبہ 2015 تک ڈھاکہ کے لیے پر پروازیں چلائیں۔ بجٹ ایئرلائن فلائی جناح پاکستان کے لیکسن گروپ اور یو اے ای کے ایئر عربیہ کا جوائنٹ ونچر ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فلائی جناح بنگلہ دیش
پڑھیں:
تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث مختلف پروازیں منسوخ
اقصیٰ شاہد: تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی چار پروازیں منسوخ جبکہ ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔ متاثرہ پروازوں میں اندرون و بیرون ملک جانے والی فلائٹس شامل ہیں۔
کراچی سے ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین کی پرواز ای ٹی 695 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 123 اور ایئربلو کی پرواز پی اے 200 بھی آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
کراچی سے لاہور روانہ ہونے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143 بھی منسوخ کر دی گئی ہے، جبکہ ایئربلو کی لاہور جانے والی پرواز پی اے 406 ایک گھنٹے کی تاخیر کے بعد اب شام سات بجے روانہ ہوگی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں اور ری فنڈ سے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے تاہم مسافروں سے گزارش ہے کہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل متعلقہ ایئرلائنز سے اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ضرور چیک کریں۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ