جماعت اسلامی سندھ کے تحت کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر منایا گیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی آزادی کیلئے مودی سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کی بجائے غیرت اور جرآت مند قیادت کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے تحت پانچ فروری کو کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں دادو، میرپورخاص، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، نواب شاہ، ٹنڈو محمد خان، بدین، سانگھڑ، مٹیاری، ٹھٹہ، کشمور اور دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں، سیمینار، مذاکرے اور جلسہ عام منعقد کئے گئے، اس موقع پر جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی رہنماﺅں اور انسانی حقوق کی تنظیموں و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے خطاب کیا۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اسداللہ بھٹو نے صوبائی دفتر کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا نامکمل ایجنڈا ہے، اس لیے تو قائداعظمؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اس لیئے کشمیری عوام ناصرف اپنی آزادی بلکہ تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں، حکومتِ پاکستان کو ہر حوالے سے ان مظلوموں کی مدد کرنی چاہئے۔
صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے دادو پریس کلب پر یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمران سالہا سال سے بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں اور بھارت مستقل ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارتی قیادت کے رویئے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اس سے بات کرنا بھینس کے آگے بین بجانے سے بڑھ کر کچھ نہیں، کشمیر کی آزادی کیلئے مودی سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کی بجائے غیرت اور جرآت مند قیادت کی ضرورت ہے۔ دیگر مقررین نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور 2009ء دنوں سے کرفیو لگا کر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل اور جنت نظیر وادی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے۔ مقررین نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کی منظور کردہ قرراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنا حق خود ارادیت اور جنت نظیر کشمیر پر قابض بھارتی فوج کے مظالم سے نجات دلائی جائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یکجہتی کشمیر جماعت اسلامی
پڑھیں:
پیر پگارا کا فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار، حر جماعت کو دفاع کیلئے تیار رہنے کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حر جماعت کے روحانی پیشوا اور ممتاز سیاسی شخصیت پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پوری حر جماعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ تیار رہیں۔
اپنے ایک اہم بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لیے ہر چیز پر مقدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی نازک موقع پر نہ صرف حر جماعت بلکہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں سیاسی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔پیر صاحب پگارا نے زور دیا کہ یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔
سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر انتقال کر گئے
پیر پگارا نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہر قسم کے داخلی و خارجی خطرات اور چیلنجز سے محفوظ رکھے اور ملک کو امن و استحکام عطا فرمائے۔
مزید :