خام تیل کی قیمتوں میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, February 2025 GMT
خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بزنس ریکارڈر کے مطابق امریکہ میں اسٹاک کی مقدار میں اضافے اور امریکہ اور چین کے درمیان ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی خام تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کی کوششوں کو متوازن کردیا۔
برینٹ کروڈ فیوچر 39 سینٹ یا 0.51 فیصد کی کمی سے 75.81 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔�یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 26 سینٹ یا 0.
چین کی جانب سے تیل مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی امریکی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا، ڈبلیو ٹی آئی میں 3 فیصد کمی واقع ہوئی جو 31 دسمبر کے بعد سے کم ترین سطح ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خام تیل کی
پڑھیں:
ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے
ریسلنگ لیجنڈ ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں چل بسے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریسلر ہلک ہوگن کو کلیئر و واٹر فلوریڈا میں واقع گھر میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
ہلک ہوگن نے کئی دہائیوں تک ڈبلیو ڈبلیو ای پر راج کیا۔
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا، انہوں نے 1977 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور 1980 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار بن گئے۔
لیجنڈ ریسلر نے پانچ بار ڈبلیو ڈبلیو ایف چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، ریسلنگ کے علاوہ ہلک ہوگن نے فلموں اور ٹی وی میں بھی کام کیا۔
ہوگن کو ریسلنگ کی تاریخ کے سب سے بڑے اسٹارز میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ دنیا بھر میں ریسلنگ کے مداحوں کے ہیرو رہے ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ای انتظامیہ کی جانب سے ہوگن کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔