پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 412 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ،مارکیٹ 1 لاکھ 11 ہزار 522 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ خیال رہے کہ منگل کے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مندی کا رحجان برقرار رہا تھا، کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 809 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 11 ہزار 935 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 440 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 129 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 255 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ مارکیٹ میں 43 کروڑ 63 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 23 ارب 22 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 113،649 جبکہ کم ترین سطح 111، 828 پوائنٹس رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے شیئرز
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی
کراچی:سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا سلسلہ جاری اور دوسرے روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے کا ہو گیا اور اس طرح جمعرات اور جمعہ کے دوران دوروز میں فی تولہ سونے کے بھاﺅ مجموعی طور پر8200 روپے گھٹ گئے ہیں۔
اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 1972روپے کی کمی ہوئی اور 10گرام سونا 3 لاکھ5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت فی اونس 23ڈالر کم ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس 3340 ڈالر کی سطح پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کے بھاﺅمیں بھی کمی آئی اور 34روپے کی کمی کے بعد فی تولہ چاندی 4023 روپے ہوگئی۔