صدرمملکت کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنما ؤں نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوصدر مملکت آصف علی زرداری نے چینی وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کی ۔ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں قابل تجدید توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی ، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر غور ہوا جبکہ اقتصادی تعاون بڑھانے کیلئے نجی شعبے اور کاروباری برادری میں روابط بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔(جاری ہے)
نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری کے ہمراہ موجود تھے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور گہری ’’ آل ویدر سٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈے کیلئے چین کی مسلسل حمایت پر شکر گزار ہیں، علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کیلئے سی پیک منصوبہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مملکت ا صف علی زرداری
پڑھیں:
صدر زرداری کی قطری وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال
تصویر سوشل میڈیا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ محمد بن عبدالرحمٰن بن جاسم آل ثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، تجارت اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں قطر کی قیادت کے اقدامات کو سراہا اور فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کامیاب انعقاد پر قطری قیادت کو مبارک باد دی۔
اعلامیہ کے مطابق قطری وزیراعظم نے حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر مملکت نے قطر کو پاکستان میں بالخصوص اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ قطر کے وزیراعظم نے کہا قطر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا حجم مزید بڑھائے گا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری، خاتونِ اول آصفہ بھٹو اور پاکستان کے سفیر نے بھی شرکت کی۔