آسٹریلوی ٹیم کو ایک اور جھٹکا، چیمپیئنز ٹرافی کی ٹیم میں شامل کھلاڑی کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس نے فوری طور پر ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے تاہم اب وہ ٹی20 کرکٹ میں مزید توجہ سے شرکت کریں گے۔
مارکس اسٹوئنس کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کے لیے آسٹریلوی ٹیم کے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، لیکن ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب ان کے متبادل کھلاڑی کو 12 فروری تک حتمی اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی سے قبل آسٹریلیا کو ایک اور جھٹکا، پیٹ کمنز کی شرکت مشکوک، اگلا کپتان کون ہوگا؟
اسٹار آسٹریلوی آل راؤنڈر کو حال ہی میں جنوبی افریقہ ٹی20 لیگ میں ڈربن کے سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر بولنگ کے دوران انھیں ہلکی ہیمسٹرنگ انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اپنے ون ڈے کرکٹ کے دنوں کے خاتمے پر مارکس اسٹوئنس کی جانب سے اپنے کیریئر کے آخری مرحلے کو آسٹریلیا اور فرنچائز کی سطح پر ٹی20 فارمیٹ کے لیے وقف کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے آؤٹ
مارکس اسٹوئنس نے اپنا ون ڈے ڈیبیو 2015 میں انگلینڈ کے خلاف کیا تھا، وہ اب تک 71 ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں، ان میچوں میں انہوں نے 64 اننگز میں 1495 رنز بنائے ہیں، جس میں ناقابل شکست 146 بھی شامل ہے، جو انہوں نے ایڈن پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی آسٹریلیا آل راؤنڈر انجری مارکس اسٹوئنس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا سٹریلوی ا سٹریلیا مارکس اسٹوئنس چیمپیئنز ٹرافی مارکس اسٹوئنس ا سٹریلوی
پڑھیں:
آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں،27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی، فیصل وائوڈا
سینیٹر فیصل وائوڈا (فائل فوٹو)۔سینئر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری شطرنج کے سب سے بڑے کھلاڑی ہیں، 27ویں ترمیم آسانی سے پاس ہوجائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بلاول بھٹو نے 27ویں ترمیم سے متعلق بیان دے کر اچھا اقدام کیا ہے، پی ٹی آئی کی خواہش کے مطابق 27 ویں ترمیم پر چھوٹی موٹی بحث بھی کروالیں گے۔
یہ بھی پڑھیے فیصل واوڈا نے نئے صوبے بنانے کی تجویز دی فیصل واوڈا کی 10 فیصد سرکاری فنڈز مسلح گروہوں کو جانے کے فضل الرحمان کے بیان کی تائیدانھوں نے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اور بقا کے لیے 27ویں ترمیم کی ضرورت پڑگئی ہے، پاکستان کی کامیابی کے لیے 28ویں ترمیم کی بھی ضرورت پڑی تو وہ بھی آجائے گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ 18ویں ترمیم پوری فارغ نہیں ہو رہی اس میں کچھ ترمیم کی جا رہی ہے، میرے خیال میں سیکیورٹی کے معاملات کو بھی وفاق کو دیکھنا چاہیے، پورے ملک میں ایجوکیشن کا ایک نظام ہونا چاہیے۔ میں صبر، خبر اور نظر رکھتا ہوں۔