صدر مملکت آصف علی زرداری نے  بیجنگ میں چین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے مابین پائیدار اور گہری "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" پر روشنی ڈالی۔

ملاقات کے اعلامیے کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں کی پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا، صدر مملکت  نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

 صدر مملکت نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا، فریقین نے سی پیک 2.

0 کے تحت قابل تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کا  بی ٹو بی اور نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا،  ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کے قیام کے لیے عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر زور دیا۔ 

اس کے علاوہ یجنگ پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب ہوئی، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم/ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی شرکت کی، تقریب میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایم یو پر دستخط کیے گئے، یاد داشت کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائے گی۔

سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کی، یاد داشت کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا 

تقریب میں حکومت سندھ اور چین کی کمپنی کے مابین کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبے کی یاد داشت پر بھی دستخط کیے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: صدر مملکت کے مابین چین کی

پڑھیں:

اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال

اسلام آباد:

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔

انہوں نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے لیے بھی اپنی آمادگی ظاہر کی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات ؛ مسئلہ فلسطین سمیت دو طرفہ تعلقات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی محمد بن سلمان سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • سپیکرقومی اسمبلی سے مالدیپ کی عوامی مجلس کے سپیکر کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی امیر قطر سے ملاقات، خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال