مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی حقیقی معنی میں مرد میدان تھے، جو اخلاص، بصیرت، شعور و آگہی کے ساتھ ہمیشہ میدان میں وارد رہے اور بلآخر حقیقی مرد میدان کی مانند آگاہانہ طور پر شہادت کو گلے لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ناصران امام فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشن انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی و شہید نظیر عباس کی 24ویں برسی کی مناسبت سے یوم شہداء پاکستان کا انعقاد بھوجانی ہال سولجر بازار میں کیا گیا۔ اس موقع پر ٹاک شو کے دوران مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے انوار شعبان اور شہید مظفر علی کرمانی کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں سے متعلق سوالات کے جوابات دیئے۔ اس موقع پر عمران عبداللہ نے میزبانی کے فرائض انجام دیئے۔ یوم شہداء پاکستان کی تقریب میں شہید مظفر کرمانی کے خانوادہ سمیت مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں معروف اہلسنت نعت و منقبت خواں عمران میر نقشبندی نے خصوصی طور بارگاہ اہلبیتؑ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی انتہائی شجاع انسان تھے، ان کی اہم خوبی حقیقی نظریہ اسلام کو لوگوں تک جرأت کے ساتھ پہنچانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی نے دین کی اساسی تعلیمات پر کام کیا، شہید مظفر کرمانی فوراً سمجھ جایا کرتے تھے کہ علماء کرام کیا کہہ رہے ہیں اور کس نقطہ پر کام کرنا معاشرے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی روایتی انداز سے بالاتر ہوکر میدان عمل میں حاضر رہنے والے خوجہ اثنا عشری کمیونٹی کی پہلی شخصیت تھے۔

مولانا سید علی مرتضیٰ زیدی نے کہا کہ مرد میدان وہ ہوتا ہے جو اپنے محدود دائرے سے باہر نکل کر مشکلات کیلئے آمادہ رہے اور میدان عمل میں ہمیشہ حاضر رہتا ہے، شہید مظفر کرمانی حقیقی معنی میں مرد میدان تھے، جو اخلاص، بصیرت، شعور و آگہی کے ساتھ ہمیشہ میدان میں وارد رہے اور بلآخر حقیقی مرد میدان کی مانند آگاہانہ طور پر شہادت کو گلے لگایا۔ یوم شہداء پاکستان کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نے کہا کہ شہید مظفر کرمانی مولانا سید علی مرتضی یوم شہداء پاکستان

پڑھیں:

غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوج کی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی مہم کے دوران گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 فلسطینی شہید ہوئے جب کہ 152 زخمی افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ وزارت صحت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ شہیدوں میں سے دو زخمی شامل ہیں جو گذشتہ روز دم توڑ گئے تھے۔وزارت صحت کے مطابق 18 مارچ 2025ء سے اب تک 1,978 فلسطینی شہید اور 5,207 زخمی ہو گئے ہیں۔ اسی طرح 7 اکتوبر 2023ء سے اب تک اسرائیلی جارحیت سے 51,355 فلسطینی شہید اور 117,248 زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بیانیے کی جنگ میں پاکستان کو سبقت حاصل ہے، بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا، عطا تارڑ
  • میدان سے باہر بھی پی ایس ایل میں رسہ کشی جاری
  • غزہ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 فلسطینی شہید
  • بھارت میں اتنی جرات نہیں کہ وہ سرحدی خلاف ورزی کرے، وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری انوار الحق
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
  • کینیڈا الیکشن،50سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں اتر گئے
  • اویس احمد بلگرامی کی جنید انوار سے ملاقات
  • سابق آسٹریلوی کرکٹر انتقال کر گئے
  • بلوچستان میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں پر حملہ، 2 شہید