پاناما کا چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے الگ ہونے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دوسری جانب چین نے امریکی صدر ٹرمپ کیجانب سے پاناما کینال کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کی دھمکیوں کے تناظر میں پاناما پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر بیرونی مداخلت کیخلاف مزاحمت کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاناما نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاناما کے صدر نے کہا کہ چین میں پاناما کے سفیر نے بیلٹ اینڈ روڈ معاہدے سے نکلنے کی دستاویزات چینی حکام کے حوالے کر دیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دورے سے پہلے کیا تھا۔ دوسری جانب چین نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاناما کینال کو دوبارہ اپنے قبضے میں لینے کی دھمکیوں کے تناظر میں پاناما پر زور دیا کہ وہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر بیرونی مداخلت کے خلاف مزاحمت کرے۔ چینی وزارت خارجہ نے گذشتہ روز صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا امید ہے کہ متعلقہ فریق دو طرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے عوام کے وسیع البنیاد مفادات کے لیے بیرونی مداخلت کے خلاف اعتماد کے ساتھ مزاحمت کریگا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جے یو آئی سے اتحاد نہ ہونے پر ردعمل میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ایک بڑی جماعت ہے، ان کا جو بھی فیصلہ ہو گا قبول ہوگا، جے یو آئی کی پریس ریلیز جاری ہونے کے بعد ردعمل دیں گے۔