عمر بڑھنے کے ساتھ بال سفید ہونا غیرمعمولی نہیں ہوتا۔جوانی میں بال جس رنگ کے بھی ہوں مگر عمر بڑھنےکے ساتھ وہ سفید ہونے لگتے ہیں، کیونکہ وقت کے ساتھ بالوں کی جڑوں میں رنگت کو برقرار رکھنے والے میلانین نامی خلیات کے افعال متاثر ہوتے ہیں۔ویسے تو بالوں میں سفیدی عمر بڑھنے کی نشانی سمجھی جاسکتی ہے مگر ایسا کسی بھی عمر میں ہوسکتا ہے۔درحقیقت نوجوانی میں بھی بالوں کی رنگت بدل سکتی ہے مگر اب اس سے بچنے کا طریقہ طبی ماہرین نے دریافت کرلیا ہے۔

جاپان کی Nagoya یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک اینٹی آکسائیڈنٹ سے بالوں میں سفیدی ابھرنے کے عمل کو دبانے میں مدد مل سکتی ہے۔تحقیق میں luteolin نامی ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کی شناخت کی گئی جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔یہ اینٹی آکسائیڈنٹ متعدد سبزیوں جیسے گاجر، پیاز، مرچوں اور دیگر میں موجود ہوتا ہے۔اس تحقیق میں 3 اینٹی آکسائیڈنٹس luteolin، hesperetin اور diosmetin کی آزمائش چوہوں پر کی گئی جن کے عمر بالوں کی سفیدی کے مرحلے تک پہنچ چکی تھی۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ luteolin استعمال کرنے والے چوہوں کے جسم کے بال بدستور سیاہ رہے جبکہ دیگر 2 اینٹی آکسائیڈنٹس استعمال کرنے والے ان کے ساتھیوں کے بال سفید ہوگئے۔محققین نے بتایا کہ نتائج حیران کن ہیں، ہمیں یہ توقع تو تھی کہ اینٹی آکسائیڈنٹس سے بالوں کی رنگت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مگر صرف luteolin اس حوالے سے مؤثر ثابت ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ luteolin میں کوئی ایسا منفرد طبی اثر موجود ہے جو بالوں کو سفید ہونے سے بچاتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ luteolin براہ راست ایسے پروٹینز پر اثر انداز ہوتا ہے جو خلیاتی رابطوں میں اہم کردار کرتے ہیں۔محققین کے مطابق یہ اینٹی آکسائیڈنٹ پروٹینز کے افعال کو درست رکھنے میں ممکنہ طور پر مدد فراہم کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اینٹی آکسائیڈنٹ بالوں کے سائیکل یعنی نشوونما میں کوئی خاص کردار ادا نہیں کرتا بلکہ یہ براہ راست رنگت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔خیال رہے کہ چوہوں کے بال سفید ہونے کا عمل کافی حد تک انسانوں جیسا ہی ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ محققین کو یقین ہے کہ انسانی بالوں کو بھی سفید ہونے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں اس سے بالوں کے سفید ہونے کا عمل سست ہوسکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اینٹی ا کسائیڈنٹ سفید ہونے بالوں کی

پڑھیں:

برطانیہ، ہارٹ فیل کا علاج متعارف، اموات میں 62 فیصد کمی ممکن

برطانوی اسپتالوں نے ہارٹ فیل کا ایک ایسا علاج متعارف کروا دیا ہے جس سے اموات میں 62 فیصد کمی واقع ہو سکتی ہے، ‘گیم چینجر’ ٹرائل کی کامیابی کے بعد لایا گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر مہلک حالت میں مبتلا افراد کئی مہینوں کے بجائے تشخیص کے دو ہفتوں کے اندر دوا لینا شروع کردیں۔

برطانیہ میں تقریباً 10 لاکھ افراد کو عارضہ قلب لاحق ہے جو کہ لاعلاج ہے، لندن کے سینٹ جارج ہسپتال اور سوانسی کے موریسٹن اسپتال نے ایسے مریضوں کا علاج جدید طریقہ سے شروع کر دیا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • مقدمات کے جلد فیصلوں کیلئے جدید طریقہ کار اپنایا جائے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
  • واٹس ایپ کا نیاحیران کن فیچر آپ کے میسجز کو زیادہ پرائیویٹ بنا دے گا، استعمال کا طریقہ جانیں
  • ذیابیطس میں مبتلا افرادشدید گرمی میں کن مشروبات کا استعمال کرسکتے ہیں؟جانیں
  • 48 فیصد نوجوانوں نے سوشل میڈیا کو ذہنی صحت کیلئے نقصان دہ قرار دیدیا
  • برطانیہ، ہارٹ فیل کا علاج متعارف، اموات میں 62 فیصد کمی ممکن
  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ ، نئی قیمت کیا ؟ جانیں
  • 25 اپریل کوآپ آسمان پر مسکراتا چہرہ کب اور کہاں کہاں دیکھ سکتے ہیں؟جانیں
  • صرف ایک چمچ شہد کا استعمال کن بیماریوں سے بچاسکتا ہے؟جانیں
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز