عمران کے پاس جیل سے نکلنے کیلیے معافی کارڈ باقی ہے، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلیے اپنے تمام کارڈ کھیل چکے ہیں، اب ان کے پاس صرف شرم سے معافی مانگنے والا کارڈ ہی باقی رہ گیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کے مہاتما نے خط نہیں لکھا کھلا این آر او مانگا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن
کے نام عمران خان نے خط لکھا انہوں نے خط پہنچنے سے قبل ہی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، جو ڈٹ گیا تھا ہار نہیں مان رہا تھا اب وہ تلوے چاٹ رہا ہے۔ا نہوںنے کہا کہ لوگوں کو حقیقی آزادی کے معرکے سنانے والا ذہنی دبائو کا شکار ہو چکا ہے، آج موصوف کے بلڈ پریشر بڑھنے اور سنسناہٹ کے مرض میں مبتلا ہونے کی بھی رپورٹ آئی ہے، جیل کی دیواروں نے بانی پی ٹی آئی کے سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت کو ختم کر دیا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
زرعی ترقیاتی بینک کی وضاحت
زرعی ترقیاتی بینک نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اجلاس سے متعلق میڈیا رپورٹ پر وضاحت کی ہے۔
ترجمان زرعی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ جلے ہوئے قرضہ فائلز سے متعلق مؤقف غلط پیش کیا، 2007ء میں محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد مظاہرین نے 27 ہزار 537 قرضہ فائل جلا دی تھیں۔
زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) کی ساڑھے 11 روپے مالیت کے قرض کی فائلیں گم ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
وضاحتی بیان میں ترجمان نے کہا کہ وقت کے ساتھ جلائی گئی فائلز دوبارہ تیار کی گئیں، اب صرف 5 ہزار 201 باقی رہ گئی ہیں۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ باقی جلی ہوئی 5,201 اور گمشدہ 790 فائلز پر قابل وصول رقم 1 اعشاریہ 167 ارب روپے ہے، اوسطاً فی کسان قرضہ صرف 1 اعشاریہ 95 لاکھ روپے ہے، تمام قرضے چھوٹے کسانوں کو دیے گئے تھے۔