ایف آئی آر کے مطابق چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، تھانہ جنوبی چھاؤنی کے علاقہ میں چوری کی واردات ،نامعلوم چور شہری کے گھر سے اڑھائی کروڑ مالیت کے زیورات لے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق  چور گھر کی الماری سے 71 تولے سونا اور 65 لاکھ کی گھڑی لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کو بتایا گیا کہ ہم شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے واپس آئے تو الماری کا تالا ٹوٹا تھا، سونے کے دو ہار، کڑے، چوڑیاں، انگوٹھیاں اور قیمتی گھڑی غائب تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے،  گھر کے 2 ملازمین کو زیر حراست لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار

آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان ڈولفن فورس نے کہا کہ ملزمان گلی محلوں میں کان و ناک چھیدنے کے بہانے خواتین سے نوسر بازی کرکے رفو چکر ہو جاتے تھے، ڈولفن ٹیم نے 15 کال کی اطلاع پر جمیل ٹاؤن پہنچ گئی۔

ڈولفن ٹیم نے حلیہ کی بابت ملزمان کو ملحقہ گلیوں سے گرفتار کیا، کالرہ نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی نشاندہی کر دی۔

گرفتار سویرا، حارث کارروائی کیلئے تھانہ سبزہ زار کے حوالے۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال ٹیکس چھوٹ کی مالیت 5 ہزار 840 ارب سے تجاوز کرگئی
  • کراچی کے نجی بینک میں بڑی ڈکیتی، سکیورٹی گارڈ کی مدد سے کروڑوں کے زیورات لوٹ کر ڈاکو فرار
  • آرٹیفیشل جیولری کو قیمتی طلائی زیورات بنا کر فروخت کرنے والے میاں بیوی گرفتار
  • کراچی؛ نجی بینک میں بڑی ڈکیتی؛ سکیورٹی گارڈ کی مدد سے کروڑوں کے زیورات لوٹ کر ڈاکو فرار
  • راولپنڈی میں خونی واردات: سوئے ہوئے باپ اور دو بیٹوں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
  • راولپنڈی: گھر میں سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کا واقعہ، باپ اور 2 بیٹے جاں بحق
  • پنجاب میں گرمی کا نیا ریکارڈ؛ عید کے تیسرے دن سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال
  • راول ڈیم میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے، دو جاں بحق
  • کراچی: نجی بینک میں نقب زنی کی بڑی واردات، ملزمان لاکھوں روپے، طلائی زیورات، قیمتی سامان لوٹ کرفرار
  • اسرائیلی حملوں کی مذمت، مشکل گھڑی میں لبنان کے ساتھ ہیں، دفتر خارجہ پاکستان