اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور کراچی یونائیٹڈ کے اشتراک سے یوتھ لیگ ختم
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ فٹ بال لیگ 2024 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں 1300 سے زائد فٹ بالرز کوا سپانسر کیا گیا تھا۔گزشتہ سات برسوں کے دوران، کراچییونائیٹڈ فاؤنڈیشن کے اشتراک سے کھیلوں کے اس مثالی اقدام میں 7000 سے زائد باصلاحیت کھلاڑیوں اور بڑی تعداد میں کمیونٹی سینٹرز کو شامل کیاجا چکا ہے۔ اس برس کے مقابلوں میں،پورے کراچی سے، مجموعی طور پر 1360 لڑکوں اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔ اس برس ٹورنامنٹ کا آغاز اگست، 2024ء میں ہوا تھا اور اس کے بعدسے، چار ماہ کے دوران، 192 سے زائد میچ کھیلے گئے۔’’اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کراچی یونائیٹڈیوتھ لیگ‘‘ منعقد کرانے کا مقصد کراچی کے پسماندہ علاقوں سے نوجوان فٹ بال ٹیموں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھاتاکہ وہ اکھٹا ہوں، مل کر رْکاوٹوں کو عبور کریں اور کھیل کے ذریعے مقابلے کے جذبے اور ثقافت کو فروغ دیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوئٹہ، ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء منعقد
دختر رسول (ص) سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایام فاطمیہ کے سلسلے میں بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ جن سے کوئٹہ کے جید علمائے کرام خطاب کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دختر رسول (ص) سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاؤن میں مختلف مقامات پر مجالس عزاء کا سلسلہ جاری ہے۔ عزاداروں کی جانب سے امام بارگاہوں اور عزاء خانوں میں مرد اور خواتین کے لئے مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام، علامہ علی حسنین حسینی امامبارگاہ حسینی ہزارہ نچاری، علامہ محمد موسیٰ حسینی مسجد خاتم الانبیاء (ص)، علامہ محمد کاظم بہجتی مدرسہ علی ابن ابی طالب (ع)، علامہ رحمت علی رضوانی امام بارگاہ سید آباد میں مجالس عزاء سے خطاب کر رہے ہیں، جبکہ علامہ ڈاکٹر منیر حسین عسکری 5 نومبر سے مسجد خاتم الانبیاء میں دو روزہ مجالس عزاء سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ خواتین کے لئے بھی متعدد مقامات پر ایام شہادت بی بی فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا ہے۔