حیدرآباد: پولیس کیخلاف وکلاء کا دھرنا جاری، مسافر رُل گئے
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
حیدرآباد میں وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے، دھرنے کے باعث کراچی سے پنجاب جانے والا ٹریفک معطل ہے۔
حیدرآباد میں وادھو واہ کے مقام پر دھرنا گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے باعث متعدد مسافر گاڑیاں گزشتہ روز سے پھنسی ہوئی ہیں۔
دھرنے کے باعث خواتین، بچوں سمیت مسافروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں۔
احتجاجی دھرنے کے باعث کراچی سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی۔
دوسری جانب وکلاء کی حمایت میں اوباڑو اور پڈعین میں بھی دھرنا دیا جا رہا ہے۔
اوباڑو میں ٹول پلازہ کے مقام پر وکلاء کی جانب سے قومی شاہراہ پر دھرنے سے ٹریفک معطل ہو گیا۔
دھرنا حیدرآباد میں وکیل کے خلاف درج مقدمہ واپس لینے اور مطالبات کی منظوری کے لیے دیا گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ مقدمے کو خارج کر کے ایس ایس پی کا تبادلہ کیا جائے، جبکہ پولیس نے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ حیدرآباد میں 3 دن قبل وکیل کی گاڑی میں ہوٹر اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے کے خلاف بھٹائی نگر پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا جس پر پولیس اور وکلاء برادری کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے باعث
پڑھیں:
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری
گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے، گزشتہ 6 روز کے دوران جاری کیے جانے والے ای چالان کی تعداد 26 ہزار 155 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کراچی نے جدید و خود کارفیس لیس ای ٹکٹکںگ نظام کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24 گھنٹوں میں مزید 3283 الیکٹرانک چالان جاری کر دیئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جمعے کی شب 12 بجے سے ہفتے کی شب 12 بجے تک سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 1992 ای چالان، بغیر ہیلمنٹ موٹر سائیکل چلانے پر 761، ریڈ لائٹ کی خلاف ورزی پر 119، موبائل فون کے استعمال پر 87، اوور اسپیڈنگ پر 104 ای چالان کیے گئے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق کالے شیشوں پر 71 ای چالان، نوپارکنگ پر 26، رانگ وے پر 14 ای چالان، اوور لوڈنگ پر 2 اور بیجا لوڈ پر 10 ای چالان جاری کیے گئے۔ مسافروں کو بسوں کی چھت ہر بیٹھانے پر 58، اسٹاپ لائن کیخلاف ورزی پر 28 اور ون وے اسٹریٹ پر رانگ پر 2 ای چالان جاری کیے گئے۔