کراچی:

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا۔

چیمپئنز ٹرافی کا یہ آفیشل ترانہ آئی سی سی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا گیا جسے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے گایا ہے۔

ایک منٹ 39 سیکنڈ پر مشتمل اس ترانے کا عنوان "جیتو بازی کھیل کے" رکھا گیا ہے، جبکہ گانے کی ویڈیو میں چیمپئنز ٹرافی میں شامل تمام ٹیموں کے جھنڈے نمایاں کیے گئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے عاطف اسلم کی آواز میں پیش کیے گئے اس ترانے کو بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے ایک بہترین تخلیق قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے، جو بھارتی ٹیم کی عدم شمولیت کے باعث ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔ بھارتی ٹیم کے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کا وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونے کا اعلان
  • کور کمانڈرز کانفرنس؛ ’’مسلح افواج دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے ہر وقت تیار‘‘
  • پاک بھارت میچز ہماری مجبوری ہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ
  • ماہرہ اور فواد خان کی ‘نیلوفر‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • بھارت کی غلاظت
  • عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک
  • اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا
  • عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا گیا، جنوبی افریقہ سے سیریز کی تیاری جاری
  • بھارت کا ناکام ’’آپریشن کرکٹ‘‘
  • میرپور خاص: پریس کلب کے صدر نذیر پنہور ، عاطف بلوچ ودیگر کاقومی وہیل چیئرکرکٹ ٹیم کے رکن جمعہ خان کے ہمراہ گروپ فوٹو