پاکستان کی معیشت میں استحکام، فچ ایجنسی نے ترقی کی پیش گوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT
اسلام آباد:فچ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پاکستان کی معیشت پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور 2024-25 کے دوران اس کی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیا ہے اور آئی ایم ایف کے اہداف کو بہتر طریقے سے پورا کیا ہے، تاہم عالمی ادارے سے فنڈز حاصل کرنے کے عمل میں مشکلات ابھی باقی ہیں۔ پاکستان کی حکومت کو آئی ایم ایف سے تقریباً 6 بلین ڈالر کی امداد کی توقع ہے، مگر اس میں سے زیادہ تر رقم قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کی جائے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: پاکستان کی
پڑھیں:
آج پنجاب، کے پی اور کشمیر کے بعض مقامات پر بارش کی توقع
فائل فوٹوکراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔
دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔