Daily Ausaf:
2025-07-26@14:18:02 GMT

امریکی خاتون اونیجا کی محبت کا ’دی اینڈ‘، واپس چلی گئی

اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT

کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن (4 ماہ) بعد نامراد امریکا واپس لوٹ گئی۔امریکی خاتون غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ای کے 603 سے سفر کر رہی ہے جو دبئی کے راستے امریکا پہنچے گی۔نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن 11 اکتوبر کو نوجوان کی محبت میں پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں، ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئی اور کئی ماہ کراچی میں دربدر رہی۔

خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوگیا تھا اور خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ایئرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی تو سیکیورٹی نے روک لیا تھا اور اے ایس ایف نے اسے ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیا اور ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کے ریٹرن ایئر ٹکٹ کا بندوبست کر دیا تھا۔خاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی لیکن ایئرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا اور جہاز تک پہنچنے کے بعد ایئرلائن اسٹاف کو اسے زبردستی واپس بھیجنے کی شکایت کی جس پر ایئر لائن نے اسے آف لوڈ کردیا تھا۔

خاتون ایئرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر گارڈن میں مبینہ دوست کے گھر کے باہر پہنچ گئی کئی دن وہاں قیام کیا پھر ایک ویلفیئر ادارے نے پناہ دی۔ طبیعت خراب ہونے پر خاتون کو چند روز قبل جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا تھا خاتون میں بائی پولر ڈس آرڈر کی تشخیص ہوئی تھی۔ کئی دن کے علاج کے بعد جناح اسپتال میں خاتون کو 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے جمعہ کی شام ہی سفر کیلئے فٹ قرار دے کر اسپتال سے ڈسچارج کر دیا تھا۔ خاتون کو او پی ڈی کی ریگولر دوائیں دے کر پولیس کی تحویل میں اسپتال سے ایئرپورٹ کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔قبل ازیں امریکی قونصلیٹ کے عملے نے امریکی خاتون کی اسپتال عیادت کے دوران اسے وطن واپسی پر آمادہ کرلیا تھا اور امریکی قونصل خانے کی طرف سے ہی خاتون کے لیے ٹکٹ کا بندوبست کیا گیا۔

پشاور سے معروف خاتون ٹک ٹاکر کی لاش برآمد

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: امریکی خاتون خاتون کو کیا گیا

پڑھیں:

کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے

فائل فوٹو 

کراچی میں گزشتہ روز نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 بچے انتقال کرگئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایک وقت میں پیدا ہونے والے پانچ میں سے دو بچے دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

ڈاکٹرز کے مطابق بچے وقت سے پہلے پیدا ہوئے ہیں اور تمام بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔ زندہ رہنے والے تینوں بچوں کو بھی سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔

خاتون نے آپریشن کے ذریعے 3 لڑکوں اور 2 لڑکیوں کو جنم دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا ، نجی ٹی وی کا دعویٰ
  • امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بُلالیے
  • امریکا اور اسرائیل کا غزہ جنگ بندی مذاکرات سے اچانک انخلا، حماس پر نیک نیتی کی کمی کا الزام
  • امریکا اور اسرائیل نے جنگ بندی مذاکرات سے ٹیمیں واپس بلائیں، حماس نے مؤقف کو ناقابل فہم قرار دیا
  • غزہ جنگ بندی مذاکرات، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وفود واپس بلالیے
  • آصفہ بھٹو کا سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ اینڈ نیونٹالوجی کے اسپتالوں کا دورہ
  • پاک بحریہ کیلئے مقامی طور پر تیار کردہ پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ تقریب کا انعقاد
  • امریکا آنیوالے تمام غیر ملکیوں کو اب 250 ڈالرز اضافی ویزا فیس دینا ہوگی
  • کراچی: خاتون کے ہاں 5 بچوں کی پیدائش، 2 انتقال کرگئے