کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 نوجوان جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں ڈمپرز خوف کی علامت بن گئے، کورنگی ابراہیم حیدری سے کراسنگ جاتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 3 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ڈان نیوز کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر موجود شہری مشتعل ہوگئے، اور ڈمپر کو آگ لگا دی، جاں بحق افراد کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جن میں آصف اور امجد جیلانی کی شناخت کرلی گئی، تیسرے متوفی کی شناخت کی کوشش کی جارہی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، اور مشتعل افراد کو موقع سے ہٹانے کی کوشش کی، ڈمپر کا ڈرائیور فرار ہوگیا، جس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، پولیس نے ڈمپر میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کو بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے سے کراچی میں تیز رفتار ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں اور کار سوار شہریوں کو کچلنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔5 فروری کو گلستان جوہر میں راشد منہاس روڈ پر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے کچرا اٹھانے والے ٹرک نے متعدد گاڑیوں کو ٹکر مار دی تھی، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس احمد نواز چیمہ نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کچرا اٹھانے والا ٹرک جا رہا تھا کہ شام 5 بج کر 20 منٹ پر جوہر فلائی اوور سے اترتے ہوئے اس کے بریک فیل ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔گزشتہ چند روز میں ایک درجن سے زائد شہری تیز رفتار ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نذر ہوچکے ہیں، تاہم ٹریفک پولیس ہیوی ٹریفک کے شہر میں چلنے کے اوقات کار پر عمل کروانے میں ناکام رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بیشر ڈمپر اور واٹر ٹینکر ڈرائیور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہیں، ان میں کم عمر اور نشے کے عادی ڈرائیور بھی شامل ہیں، جو بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرتے ہیں، جب کہ یہ دن کے اوقات میں بھی انتہائی تیز رفتاری سے ڈمپر اور ٹینکر دوڑاتے ہیں۔
پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ایک اور افغان شہری ہلاک، ثبوت بھی سامنے آگئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تیز رفتار ڈمپر
پڑھیں:
کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے
آسٹریلیا کے ایک ٹریک پر کینیڈا کی ایک خاتون نے بڑی پہیوں والی پرانی طرز کی سائیکل (پینی فارتھنگ) چلاتے ہوئے دو عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔
یہ بھی پڑھیں:ساون، چائے اور موسیقی: بارش میں بھیگتے بل بورڈ کو گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز کیوں ملا؟
لیزان ولموٹ نے تسمانیہ کے شہر برنی میں وکٹورین دور کی اپنی سائیکل پر سوار ہو کر ’پینی فارتھنگ پر سب سے زیادہ رفتار (خواتین)‘ اور ’ایک کلومیٹر کا فاصلہ سب سے کم وقت میں طے کرنے والی خاتون‘ کے گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیے۔
انہوں نے ایک کلومیٹر (تقریباً 0.62 میل) کا فاصلہ 52.75 سیکنڈ میں طے کیا، اور ان کی سب سے زیادہ رفتار 25.92 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
اس سے پہلے ولموٹ ایک گھنٹے میں سب سے زیادہ فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ رکھتی تھیں، مگر وہ ریکارڈ بعد میں برطانیہ کی میلیسا ایسڈل نے توڑ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلیا پینی فارتھنگ تسمانیہ ولموٹ