چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج اور فساد کی سیاست کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں یومِ ترقی منایا جا رہا ہے، جبکہ پی ٹی آئی یومِ سیاہ منا رہی ہے۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھی پاکستان کی عزت کا موقع آتا ہے، فسادی ٹولہ سر اٹھا لیتا ہے۔ انہوں نے ایس سی او کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی پر فساد برپا کرنے کی کوشش کا الزام لگایا اور کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے، مگر پی ٹی آئی عالمی ایونٹس کی توقیر میں کمی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور نے خود تسلیم کیا کہ ان کے 99 فیصد مطالبات پورے ہو چکے ہیں، تو پھر احتجاج کا جواز کیا ہے؟
معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی کوششوں سے معیشت مستحکم ہو چکی ہے، پالیسی ریٹ 22 سے کم ہو کر 12 فیصد پر آ گیا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہو رہی ہے، اور اسٹاک مارکیٹ 1,18,000 کی نفسیاتی حد تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں پر توجہ دے رہی ہے، بجلی کے نرخوں میں کمی متوقع ہے، جبکہ دہشت گردوں کے خاتمے اور چینی کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خواجہ آصف نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا رویہ پاکستان کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے اور چیمپئنز ٹرافی کو سبوتاژ کرنے کے لیے فسادی ٹولہ متحرک ہو رہا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف نے کہ پی ٹی ا ئی فسادی ٹولہ ہو رہا ہے رہی ہے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارت دراصل کسے مسلح کررہا ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاع ملی ہے کہ بھارت کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مسلح کررہا ہے۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورکالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے )کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے مسلح کررہا ہے تاکہ پنجاب اور سندھ سمیت پورے پاکستان میں دہشت گردی کی لہر پھیل جائے۔
صدر آصف زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات،قومی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
خواجہ آصف نے کہاکہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جارہا ہےاسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔
انہوں نے کہاکہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ علاوہ ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دے گا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دنیا کو دونوں جوہری ملکوں کے درمیان کشیدگی پر فکر مند ہونا چاہیے، بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان تصادم کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے۔
تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک
اس سے قبل نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیو نیوز کے پروگرام شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے پاس اگرکوئی ثبوت ہے توہمیں بھی دکھائے،ہم کھلے دل سے دیکھنے کےلیے تیارہیں۔اسحاق ڈار نے کہاکہ البتہ ہمارے پاس بلوچستان میں راءکی مداخلت کے کافی شواہد موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اورسفارتی محاز پر ہر طرح سے تیارہیں۔ہم نے بھارتی اقدامات کے جواب میں اقدامات اٹھالیے ہیں۔بھارت اگر کوئی ایڈونچر کرتا ہے تواس کےلیے ہماری افواج تیارہیں،بہترہوگا کہ بھارت کوئی غلط سوچ نہ رکھے۔
"ہم یوتھیے ہوں یا پٹواری پاکستان پر بات آئی تو ہم سب ایک ہیں" پاکستانیوں کا مودی کو واضح پیغام
مزید :