ایم کیو ایم پاکستان میں کس کی کیا ذمہ داری ہوگی؟ تنظیمی امور کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے حوالے سے بتایا کہ ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جبکہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جبکہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی ذمہ داریاں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارکے پاس ہونگی، بزنس فورم مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کے ماتحت کام کرےگا، اے پی ایم ایس او کے امور امین الحق اور فیصل سبزواری دیکھیں گے جبکہ ترقیاتی پیکیج کےلئے ڈویلپمنٹ کمیٹی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نسرین جلیل اور فیصل سبزواری ترقیاتی پیکیج کے لئے ڈویلپمنٹ کمیٹی میں شامل ہیں۔
دوسری جانب نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول کی جانب سے جاری سرکلربالکل درست اورتصدیق شدہ ہے، تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے کے بعد ہدایت نامہ جاری ہوا، سرکلر جاری ہونے کے بعد کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر رہ کر کرنا چاہئے۔
ایس ایس پی رخصت پر چلے گئے، حیدر آباد میں 3 روز سے جاری وکلاءکا دھرنا ختم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اور فیصل سبزواری ذمہ داریاں فاروق ستار کی ذمہ کے پاس
پڑھیں:
عمرہ زائرین ہوشیار! مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی
اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے عمرہ زائرین کو اہم ہدایات کے ساتھ 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ کمپنیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے لہٰذا پہلے وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ سے تصدیق اور پھر بکنگ کرائیں۔
ترجمان نے بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے 113 مصدقہ عمرہ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، عمرہ کمپنیوں کی فہرست اسلامی سال 1447 ہجری کے لیے قابل عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ رقم کی ادائیگی صرف بینک کے ذریعے کمپنی اکاؤنٹ میں کی جائے، عمرہ زائرین کمپنی سے ادائیگی رسید اور معاہدے کی کاپی لازمی حاصل کریں۔
ترجمان نے بتایا کہ عمرہ کمپنیوں سے ویزہ، فضائی ٹکٹ، ٹرانسپورٹ اور رہائش پر مشتمل مکمل پیکج بک کرایا جائے۔