8 فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی‘ مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2025ء)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 8فروری کے الیکشن سے متعلق عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی،مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، آج ملک ترقی کر رہا ہے تو اس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے،ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج (اتوار ) گرینڈ اوپننگ ہو گی، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔
انہوںنے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج یوم تعمیر و ترقی منا رہے ہیں، 2018میں آر ٹی ایس بٹھا کر مینڈیٹ چوری کیا گیا، 8فروری 2024 کو چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس ملا، 4سال میں کرپشن کی اعلی مثالیں قائم کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں ملک کرپشن کے اندھیروں میں چلا گیا، مخالفین نے ترقی کرتی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، ملک میں مہنگائی عروج پر تھی، لوگ ریلیف سے محروم تھے، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے ملکی معیشت کو سنبھالا، مہنگائی کو 38فیصد سے 4فیصد پر لایا گیا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں خارجہ پالیسی کو تباہ اور دوست ممالک کو ناراض کر دیا گیا، آج (ن) لیگ کی حکومت کی کوششوں سے دوست ممالک دوبارہ رجوع کر رہے ہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی، آج سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کر چکی ہے، آج ملک ترقی کر رہا ہے تو اس کا کریڈٹ شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پنجاب نے جیسی ترقی کی اس کی مثال نہیں، مریم نواز کا کوئی بھی ایک منصوبہ ایسا نہیں جس کا پہلے اعلان کیا گیا ہو، پی ٹی آئی کے دور میں منصوبوں کے صرف اعلانات کئے گئے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بچوں کو لیپ ٹاپس اور سکالر شپس دی جا رہی ہیں، مفت ادویات اور صحت کی سہولیات میسر ہیں، پنجاب میں بی ایچ یوز کو ری ویمپ کیا گیا ہے، اللہ کا شکر ہے گزشتہ 9ماہ میں سموگ کو کنٹرول کیا گیا، جس طرح وزیراعلی مریم نواز کے دور میں سموگ کنٹرول ہوئی اس کی مثال نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا گیا، پنجاب میں زیرو پلاسٹک پالیسی ہے،صوبے میں پہلی بار سپر سیڈرز دیئے گئے، سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں کو سہولیات دی گئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے ہماری ثقافت کو دوبارہ اجاگر کیا جا رہا ہے، ہارس اینڈ کیٹل شو کی آج (اتوار ) گرینڈ اوپننگ ہے، افتتاحی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہارس اینڈ کیٹل شو 23فروری تک جاری رہے گا جس میں مختلف کھیل اور تقریبات شامل ہیں، آج (اتوار ) فوٹریس سٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوگا، ہارس اینڈ کیٹل شو ہمارے قومی ورثے اور ثقادت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم اورنگزیب شہباز شریف نے کہا کہ کیا گیا کرنے کی کی گئی
پڑھیں:
صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ