روس اور امریکہ کے مابین یوکرین کے معاملے پر رسہ کشی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 فروری 2025ء) روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کو تقریبا تین سال کا عرصہ مکمل ہونے کو ہے۔ روسی فوج یوکرین میں کئی محاذوں پر آگے بڑھ رہی ہے۔ یوکرین کو جنگی ہتھیاروں اور افرادی قوت کی قلت کا سامنا ہے اور امریکہ کی جانب سے کسی بھی وقت بڑے پیمانے پر یوکرین کی جنگی امداد روکی جاسکتی ہے۔
روس اور مغربی ماہرین کا ماننا ہے کہ روسی صدر اپنا ہدف کے حصول کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔
اس سے قطع نظر کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد کر دیں۔ٹرمپ نے اپنی ایک انتخابی مہم کے دوران یہ دعویٰ کیا تھا کہ وہ روس یوکرین تنازعہ 24 گھنٹوں کے اندر حل کر سکتے ہیں۔ بعد تاہم انہوں نے ان چوبیس گھنٹوں کو چھ ماہ میں تبدیل بھی کر دیا تھا۔
(جاری ہے)
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کی ٹیم کریملن کے ساتھ اس معاملے پر 'انتہائی سنجیدہ‘ گفتگو کر رہی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ اور روسی صدر جلد ہی اس جنگ کے خاتمے کے لیے 'اہم قدم‘ اٹھائیں گے۔ اس جنگ میں روس کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روس کو فوجی اموات کے علاوہ مغربی پابندیوں اور معیشت میں گراوٹ جیسے معاملات کا سامنا ہے
لیکن بہرحال روسی معیشت مکمل زبوں حالی کا شکار نہیں ہوئی۔ پوٹن نے اس دوران تمام مخالف آوازوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن کیا اور اسی لیے انہیں جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ملکی سطح پر کسی بھرپور دباؤ کا سامنا نہیں ہے۔
یوکرین سے متعلق بات چیت، یوکرین کے بغیر؟
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ پوٹن کییف کو معاملات سے باہر رکھ کر ٹرمپ کے ساتھ بہ راہ راست بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔
زیلنسکی نے کہا، ”ہم کسی کو یوکرین کی قسمت کا فیصلہ نہیں کرنے دے سکتے ہیں،" انہوں نے کہا کہ
روس یوکرین کی آزادی اور خودمختاری تباہ کرنا چاہتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی کوئی بھی امن ڈیل دیگر آمرانہ سوچ رکھنے والے رہنماؤں کے لیے بھی ایک خطرناک مثال قائم کرے گی۔
سفارتی حلقے کیا سوچتے ہیں؟
2016 سے 2019 تک امریکہ میں تعینات برطانوی سفیر سر کم ڈروچ کے مطابق، ”ٹرمپ اپنے امن معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کے خواہاں ہیں تاہم پوٹن یوکرین کو اپنی 'آبائی زمین‘ قرار دیتے ہیں اور وہ اتنی آسانی سے یہ علاقے چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہوں گے۔
نیٹو کے سابق ترجمان اوانا لنجکو نے کہا کہ ماسکو کے حق میں ہونے والا معاہدہ امریکہ کی کمزور پالیسی کے طور پر دیکھا جائے گا۔ فن لینڈ کے سابق صدر سولی نینسٹو نے کہا، ٹرمپ اور پوٹن میں کوئی مماثلت نہیں ہے۔ پوٹن ایک منظم مفکر ہیں جو سوچ سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں اور ٹرمپ ایک کاروباری سوچ کے حامل انسان ہیں جن کے فیصلے فوری اور جلدبازی کے ہوتے ہیں۔
شخصیتوں میں اختلاف اس معاملے پر بھی تصادم کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹرمپ اس جنگ کا فوری حل چاہتے ہیں جبکہ روسی صدر اس پر ابھی راضی دکھائی نہیں دیتے۔ یوکرینی صدر کے مطابق پوٹن ابھی بات چیت کے لیے تیار نہیں ہیں اور وہ اس حوالے سے ہر پیش قدمی کو سبوتاژ کر دیں گے۔
جنیوا میں سابق روسی سفارتکار، بورس بونڈاریف نے کہا، ”ٹرمپ بلآخر اس معاملے سے اکتا جائیں گے اور ان کی توجہ کسی اور مسئلے پر مرکوز ہو جائے گی اور اس بات کا اندازہ پوٹن کو بخوبی ہے۔
"لندن کے رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ کے ایک روسی فوجی اور معاشی ماہر رچرڈ کونولی نے کہا کہ ٹرمپ نے روس کو مزید ٹیکس، پابندیوں اور تیل کی قیمتوں میں کٹوتی کی دھمکی دی ہے، لیکن معاشی طور پر کمزور کرنا کوئی ایسا ہتھیار نہیں ہے جس کے خاطر خواہ نتائج حاصل ہوں۔ کیونکہ کے روس کو پہلے ہی کئی پابندیوں کا سامنا رہا ہے۔
ٹرمپ کے پاس کون سے آپشنز ہیں؟
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ٹرمپ اس بات کی ضمانت بھی نہیں دے سکتے کہ یوکرین کبھی بھی نیٹو میں شامل نہیں ہوگا اور نہ ہی وہ تمام مغربی پابندیاں ختم کر سکتے ہیں۔
وہ نہ تو یورپ کو روسی توانائی کی درآمد کو دوبارہ شروع کرنے پر مجبور کرسکتے ہیں اور نہ ہی بین الاقوامی فوجداری عدالت کو پوٹن کے لیے اپنے جنگی جرائم کی گرفتاری کے وارنٹ کو منسوخ کرنے کے لیے دباؤ ڈال سکتے ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اوپیک الائنس اور سعودی عرب پوٹن پر دباؤ ڈالنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کرے۔
دوسری جانب کریملن اس بات کی پروا نہیں کرتا، کیونکہ ماسکو حکومت کے مطابق یہ جنگ روسی سلامتی کے بارے میں ہے، تیل کی قیمتوں کے بارے میں نہیں۔ روس کو اس بات کا بھی ادراک ہے کہ اس سے امریکی معیشت پر بھی برے اثرات مرتب ہوں گے۔ماہرین کا ماننا ہے کہ ٹرمپ کے اتحادی اکثر ان کی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔ لیکن بڑا سوال یہ ہے کہ اگر پوٹن پر یہ خوف طاری نہیں ہوا تو؟
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نے کہا کہ کا سامنا سکتے ہیں ہیں اور اس بات روس کو کے لیے
پڑھیں:
یوکرین کا زیلنسکی-پیوٹن براہِ راست مذاکرات کا مطالبہ، روس کی مختصر جنگ بندی کی تجویز
یوکرین کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ اس کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان آئندہ چند ہفتوں میں براہِ راست مذاکرات کیے جائیں۔
دوسری جانب روس نے استنبول میں ہونے والے تازہ مذاکرات میں کسی بڑی پیشرفت کی امیدوں کو کمزور کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹریاٹ میزائل کیا ہیں، اور یوکرین کو ان کی اتنی اشد ضرورت کیوں ہے؟
روسی میڈیا کے مطابق روسی مذاکرات کار نے کہا کہ ماسکو نے قیدیوں کے تبادلے کے ایک اور مرحلے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور جنگی محاذوں پر ہلاک و زخمی فوجیوں کی بازیابی کے لیے مختصر جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
میزبان ملک ترکی نے پائیدار جنگ بندی اور امن معاہدے کی طرف پیشرفت پر زور دیا، تاہم کریملن نے 3 سال سے زائد عرصے پر محیط جنگ کے بعد کسی فوری بریک تھرو کی توقعات کو کم قرار دیا۔
یوکرین کے مرکزی مذاکرات کار رستم عمراؤف نے مذاکرات کے بعد صحافیوں کو بتایا ’ہماری اولین ترجیح دونوں صدور کی ملاقات کا انعقاد ہے‘۔
ان کے مطابق یوکرین نے تجویز دی ہے کہ یہ ملاقات اگست کے اختتام تک ہو، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شریک ہوں۔
روسی مذاکرات کار ولادیمیر میدینسکی نے بتایا کہ دونوں فریقوں کے درمیان طویل گفت و شنید ہوئی، مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ فریقین کے مؤقف ایک دوسرے سے خاصے مختلف ہیں۔ ہم نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین جنگ پر معاہدہ نہ ہوا تو روس پر سخت ٹیرف نافذ کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ان کے مطابق دونوں ممالک نے 12 سع قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کیا، اور روس نے یوکرین کو 3 ہزار ہلاک شدہ فوجیوں کی لاشیں واپس دینے کی پیش کش کی۔
انہوں نے مزید کہا ہم نے ایک بار پھر یوکرینی فریق کو تجویز دی ہے کہ رابطہ لائن پر 24 سے 48 گھنٹوں کی مختصر جنگ بندی کی جائے تاکہ طبی ٹیمیں زخمیوں کو اٹھا سکیں اور کمانڈر اپنے فوجیوں کی لاشیں لے جا سکیں۔
گزشتہ ماہ صدر پیوٹن نے کہا تھا کہ روس اور یوکرین کے امن مطالبات ’بالکل متضاد‘ ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا مقصد ان اختلافات کو کم کرنا ہے۔
گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ نے روس کو 50 دن کی مہلت دی تھی کہ وہ جنگ ختم کرے، ورنہ اسے پابندیوں کا سامنا ہو گا، لیکن کریملن نے کسی مصالحت کی نیت ظاہر نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرین کا اپنی خفیہ ایجنسی کے افسر کو قتل کرنے والے روسی ایجنٹس کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے قبل ازیں کہا تھا کہ کسی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا ’غلط فہمی‘ ہو گی، کیونکہ مذاکرات میں کئی پیچیدہ عوامل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
پیسکوف نے مزید کہا کہ کوئی بھی آسان مذاکرات کی توقع نہیں کر رہا۔ یہ فطری طور پر ایک نہایت مشکل گفتگو ہو گی، کیونکہ دونوں فریقوں کی تجاویز ایک دوسرے کے بالکل برعکس ہیں۔
دوسری جانب صدر زیلنسکی نے ایک بار پھر پیوٹن سے براہِ راست ملاقات پر آمادگی کا اظہار کیا ہے، لیکن کریملن کا کہنا ہے کہ زیلنسکی کی جانب سے 2022 میں جاری کردہ ایک صدارتی فرمان کے تحت ان کا پیوٹن سے براہِ راست مذاکرات کرنا قانونی طور پر ممنوع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:یوکرینی میزائل حملے میں روس کی ایلیٹ میرین یونٹ کا کمانڈر ہلاک
یاد رہے کہ روس اور یوکرین اس سال 2 مرتبہ براہِ راست امن مذاکرات کر چکے ہیں، پہلی بار 16 مئی اور دوسری بار 2 جون کو۔
اگرچہ ان بات چیت کے نتیجے میں قیدیوں کے تبادلے کی پیش رفت ہوئی، لیکن وسیع جنگ بندی یا مکمل جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی ٹھوس پیش رفت نہیں ہو سکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
استنبول امریکا پیوتن پیوٹن ترکیہ جنگ بندی زیلنسکی صدر ٹرمپ یوکرین