ملک میں سونے کی قیمت میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2025 GMT
کراچی:آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,046 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے
بعد نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں سونا 8 ڈالر کی کمی کے بعد 2,861 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 46 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: سونے کی
پڑھیں:
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
کراچی:سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 35ڈالر کم ہو گئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 3ہزار 980ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کم ہونے کے نتیجے میں 4لاکھ 20ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3ہزار 001روپے گھٹ کر 3لاکھ 60ہزار 392روپے کی سطح پر آگئی۔