کراچی:پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیج دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (آن لائن)پاکستانی لڑکے کی مبینہ محبت میں پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو واپس اپنے ملک بھیج دیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) پولیس جنوبی سید اسد رضا نے بتایا کہ خاتون کو امریکی قونصلیٹ کے تعاون سے اپنے ملک بھجوا دیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون کو 7 اور 8 فروری کی درمیانی شب کراچی ایئرپورٹ سے براستہ دبئی
روانہ کیا گیا، خاتون نیویارک جائیں گی۔سندھ پولیس کی جانب سے اونیجا اینڈریو رابنسن کو ایئرپورٹ سے امریکا بھیجنے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی واپسی پر بھی دلچسپ تبصرے کیے۔مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سوشل میڈیا کمپنیوں کو اے آئی کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا، طلال چوہدری
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے ذریعے دہشت زدہ مواد فوراً ہٹانا ہوگا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں۔
طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی سے منسلک سوشل میڈیا کے سیکڑوں اکاؤنٹس کا پتہ لگایا۔
عالمی برادری کو یاد دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے آئی ایس کے پی، ٹی ٹی پی پر پابندی لگائی جبکہ امریکا اور برطانیہ نے بی ایل اے کو دہشتگرد تنظیم قرار دیا لیکن ٹی ٹی پی، آئی ایس کے پی، بی ایل اے اور بی ایل ایف سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا اور نوجوانوں کی بھرتی کر رہی ہیں۔
وزیر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشتگردی سے متعلق 2ہزار417 شکایات زیرِ غور ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل نے کہا کہ دہشتگردی اور پروپیگنڈا پیکا ایکٹ کے تحت قابل سزا جرم ہے۔
حکومت پاکستان نے ڈیجیٹل دہشتگردی کے خلاف عالمی تعاون سے اپیل کرتے ہوئے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان نے غیر ملکی سوشل میڈیا کمپنیوں کو ملک میں دفاتر کھولنے کی دعوت بھی دے دی۔
پاکستان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے دہشت گرد اکاؤنٹس کی بندش، خود کار بلاکنگ اور ڈیٹا تک رسائی کا مطالبہ کیا ہے۔