ایس ایس پی حیدرآباد تبدیل ،وکلاءکا احتجاج ختم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں وکلا اور پولیس کے درمیان کشیدگی کا معاملہ بالآخر حل ہوگیا۔ایس ایس پی حیدرآباد کو تبدیل کردیا گیا جسکے بعد وکلا نے اپنا احتجاج ختم کردیا اور قومی شاہراہ 42 گھنٹے بعد ٹریفک کےلیے کھول دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں چار دن تک وکلا اور پولیس کے ایس ایس پی کے مابین تنازع کے بعد کشیدگی شدت اختیار کر گئی تھی، وکلا کی بڑی تعداد نے پہلے 15 گھنٹے تک ایس ایس پی آفس میں داخل ہوکر احتجاج کیا تھا جسکے بعد 42 گھنٹے تک بائی پاس پر قومی شاہراہ بند کرکے طویل دھرنا دے دیا اور کراچی پنجاب جانیوالی ٹریفک معطل ہوگئی۔دھرنے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں۔ مسافروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کربا پڑا ،احتجاج سندھ بار کونسل کی اپیل پر سندھ بھر میں کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حیدرآباد کے بھٹائی نگر تھانے کی حدود میں علی رضا نامی وکیل کی کار پر نمبر پلیٹ کے معاملے پر مقدمہ درج
کرنے اور وکیل کو حراست میں لیکر تشدد کرنے پر ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کا تبادلہ کیا جائے۔چار روز کشیدگی اور احتجاج کے بعد ایس ایس پی حیدرآباد فرخ لنجار کو تبدیل کرکے اضافی چارج ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کو سونپ دیا گیا جسکے بعد وکلا نے احتجاج ختم کردیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس ایس پی حیدرآباد کے بعد
پڑھیں:
غزہ صیہونی فوج کے قبرستان میں تبدیل ہوجائیگا، القسام بریگیڈ
اپنے ایک جاری بیان میں القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار کی ہے جو گھات لگانے اور خاص طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے غزہ کو تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنانے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے عسکری ونگ "القسام بریگیڈ" نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ہم دشمن کی فوجی اور سیاسی قیادت سے کہتے ہیں کہ غزہ تمہاری بزدل فوج کے لئے آسان شکار نہیں۔ ہمیں تم سے کوئی خوف نہیں، ہم تمہارے فوجیوں کو جہنم پہنچانے کے لئے تیار ہیں۔ ہم نے شہادت کے جذبے سے سرشار مجاہدین کی ایسی فوج تیار کی ہے جو گھات لگانے اور خاص طور پر تیار کئے گئے دھماکہ خیز مواد سے غزہ کو تمہارے فوجیوں کا قبرستان بنانے کے لئے تیار ہے۔ تم ایک سخت اور طویل جنگ میں داخل ہو چکے ہو، جس میں تمہیں مزید ہلاکتوں اور قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
القسام بریگیڈ نے کہا کہ ہم نے ایسے مجاہدین تیار کئے ہیں جو تمہاری بکتر بند گاڑیوں کے اندر دھماکہ خیز مواد نصب کریں گے۔ تمہارے بلڈوزر ہمارے مجاہدین کے خاص نشانے ہوں گے، جس سے تمہارے قیدیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ تمہارے قیدی غزہ کے مختلف علاقوں میں موجود ہیں اور جب نتین یاہو ان کو مارنے کا فیصلہ کرے گا، ہم بھی ان کی جان بچانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اگر تم نے یہ جنگی کارروائیاں جاری رکھیں، تو تمہیں کوئی قیدی زندہ یا مردہ واپس نہیں ملے گا اور ان سب کا انجام رون آراد جیسا ہوگا۔