نامناسب پوسٹ کرنے پر برطانوی وزیر صحت عہدے سے فارغ
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
برطانوی وزیر اینڈریو گیون (Andrew Gwynne) عہدے سے فارغ کردیے گئے۔
سوشل میڈیا پر جاری نامناسب تبصرے پر برطانوی وزیر صحت اینڈریو گیون کی لیبر پارٹی کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔
اینڈریو گیون نے کہا کہ نامناسب تبصرے پر انتہائی شرمندہ ہوں۔
ایڈریوگیون کا کہنا تھا کہ غلط فہمی کےسبب کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو معافی چاہتا ہوں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کے الیکٹرک میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ، مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان
ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک میں انتظامی بحران کے باعث بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے اور موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، وزارتِ توانائی سے ٹیرف تنازعے کے بعد ادارے میں اعلی سطح پر اکھاڑ پچھاڑ کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ادارے کے اندرونی تناؤ نے انتظامی نظام کو مفلوج کردیا ہے، موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہونے والے بورڈ اجلاس میں متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی اکثریت مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کے حق میں ہے اور نئے سی ای او کی تلاش کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔