ایم کیو ایم پاکستان میں پھڈا، کارکنان کا بہادر آباددفتر پردھاوا،گورنر کیخلاف نعرے بازی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
کراچی (نیوزڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے، بہادر آباد دفتر پر کارکنان نے دھاوا بول دیا، تنظیمی معاملات کی تقسیم پر کارکنان نے شدید احتجاج کیا، کارکنوں نے کہا کہ پارٹی بہادر آباد سے چلے گی گورنر ہائوس سے نہیں، کارکنان نے گو گورنر گو اور گو ٹیسوری گو کے نعرے بھی لگائے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد پر کارکنان نے اچانک دھاوا بول دیا، اور تنظیمی معاملات کی تقسیم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا مرکزی دفتر بہادرآباد میں ہے لیکن پارٹی فیصلے گورنرہاؤس سے کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز مشاورت کے بغیر سرکلر جاری کیا گیا، جس پر کارکنان نے اعتراضات اٹھا دیئے ہیں، تاحال ایم کیو ایم کارکنان کی بڑی تعداد بہادر آباد دفترپرموجود ہے۔نئے تنظیمی عہدوں کے خلاف کارکنان نے عارضی مرکز پر احتجاج جاری رکھا، اس دوران کارکنان پارٹی رہنمائوں سے دست وگریباں ہوگئے۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات بڑھنے سے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کا انضمام خطرے میں پڑ گیا ہے، تنظیمی عہدوں کی تقسیم پر متعدد رہنما ناراض ہیں۔ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی سید مصطفی کمال اور سینئر رہنما انیس قائم خانی آفیشل وٹس ایپ گروپ سے بھی نکل گئے ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان میں عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان بہادر آباد مرکز پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔ایم کیو ایم کے کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں احتجاج کیا اور شور شرابہ کیا،کارکنان کی جانب سے گو گو رنر گو کے نعرے بھی لگائےگئے۔
اختلافات میں شدت کی وجہ چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے جاری کردہ پارٹی ذمہ داریوں کی تقسیم کا سرکلر بنا جو بغیر اجلاس اور مشاورت کے جاری کیا گیا تھا۔بہادرآباد مرکز پر مرکزی قائدین تو احتجاج کے وقت موجود نہ تھے تاہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانےکے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔
واقعے سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو میں پارٹی اختلافات کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کس نے اور کس طرح پارٹی سرکلر کو جعلی قرار دینے کی مہم سوشل میڈیا پر چلائی؟مرکزی کمیٹی کے کچھ اراکین نے واٹس ایپ گروپ پر سرکلر سے اتفاق نہیں کیا، تحفظات پر پارٹی کے اندر ہی بات چیت ہونی چاہیے۔
لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، میچز کی جعلی ٹکٹ فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان ایم پاکستان میں پر کارکنان نے کی تقسیم پر بہادر ا باد
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسلسل تاخیر کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف آج بھی تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکے گی، پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ کر سکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فارورڈ بلاک سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی بھی پریشان ہیں، فارورڈ بلاک کے چند اراکین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کو جلد بازی کا فیصلہ قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی اراکین قیادت سے پوچھ رہے ہیں حلقے میں کیسے جائیں؟ کارکنوں کو کیا جواب دیں؟ ووٹر سوال کریں گے کیا فیصلہ کیا۔
پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی نے کشمیر ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیے، بلاول بھٹو زرداری ہی تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔
ذرائع نے کہا کہ آئندہ 3 سے 4 روز تک تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔