صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام کے سمندر نے جلسے میں شرکت کر کے جعلی حکومت کے مینڈیٹ چوری پر مہر تصدیق ثبت کر دی، ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا، پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی، پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی آزادی کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جعلی حکومت
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین نے ملک بھر میں جلسوں، احتجاج کا اعلان کر دیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں کا اجلاس محمود اچکزئی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے بعد رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسہ اور احتجاج ہو گا۔ پانچ مئی کو کراچی میں اے پی سی، 10 مئی کو حیدر آباد میں جلسہ ہو گا۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ججز کو بے توقیر کہا جا رہا ہے ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے چاہئیں۔ عوام ہمارے ساتھ چلے ہم کامیاب ہوں گے، ملک کامیاب ہو گا۔