لاہور:

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا جس کے سبب گجرانوالہ، راولپنڈی اور پوٹھوہار ڈویژن میں ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں بادل رہیں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں جبکہ بادلوں کا موجودہ سسٹم کے آج رات پاکستان سے نکل جانے کے امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں؛ محکمہ موسمیات کی کراچی میں سردی سے متعلق نئی پیشگوئی

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال لاہور میں سردی کا دورانیہ کم رہنے کا امکان ہے، بارشیں نہ ہونے کے سبب شہر میں خشک موسم اور سرد ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے امکانات

پڑھیں:

امریکہ میں صیہونیوں پر آگ برسانے والا سلیمان کون ہے؟

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ 45 سالہ محمد سلیمان مصری شہری ہیں، سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ سلیمان 2022 میں غیر امیگرنٹ ویزا پر کیلیفورنیا پہنچا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سی این این کو بتایا ہے کہ حملہ آور سلیمان نے ماضی میں امریکا میں پناہ لینے کی درخواست دی تھی اور اسے 2005 میں ویزا دینے سے انکار کر دیا گیا تھا، یہ واضح نہیں کہ وہ امریکا میں کب اور کیسے داخل ہوا۔ وائٹ ہاؤس کے نائب چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر کے مطابق سلیمان سیاحتی ویزے کی مدت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی طور پر امریکا میں قیام پذیر تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے بتایا ہے کہ سرکاری حکام نے تصدیق کی ہے کہ 45 سالہ محمد سلیمان مصری شہری ہیں۔ ذرائع نے بی بی سی کے نشریاتی شراکت دار سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ سلیمان 2022 میں غیر امیگرنٹ ویزا پر کیلیفورنیا پہنچا تھا جو فروری 2023 میں ختم ہو گیا تھا، حالیہ دنوں میں وہ کولوراڈو اسپرنگز میں مقیم تھا۔ یہودی رہنماؤں نے کمیونٹی پر بڑھتے ہوئے یہود مخالف حملوں اور دھمکیوں کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا جبکہ حملہ آور گرفتاری کے وقت فلسطین کو آزاد کرو! کا نعرہ لگا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ، جنوبی اضلاع میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان
  • عید کی چھٹیوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • نیا سپیل ،گرج چمک کے ساتھ بارشیں، محکمہ موسمیات سے بڑی خبر آ گئی
  • عیدالاضحیٰ پر کن شہروں میں بارش ہو گی، محکمہ موسمیات نے رپورٹ جاری کر دی
  • عید کے دنوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • عید کے روز موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
  • امریکہ میں صیہونیوں پر آگ برسانے والا سلیمان کون ہے؟
  • کل آندھی اور جھکڑ چلنے کے ساتھ ساتھ بارش کی پیش گوئی
  • آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک میں موسم کیسا رہے گا۔۔؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی۔
  • چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہ؟ محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی