مریم نواز کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پشاور:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات نواز شریف، مریم نواز اور پوری ن لیگ کے لیے انتہائی بھاری ثابت ہوئی کیونکہ مریم نواز کے تمام اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں باہر نکلی۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ملک بھر کے عوام نے واضح کر دیا کہ یہ ملک عمران خان کا ہے اور 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔
مزید پڑھیں؛ یہ اسمبلیوں میں بیٹھ کر ہار گئے، آج عمران خان سے ساری دنیا پیار کرتی ہے، وزیراعلیٰ گنڈا پور
انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں گزشتہ ایک ہفتے سے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ جاری تھی لیکن پی ٹی آئی قیادت اور کارکنوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے واضح کیا کہ جب تک عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو رہا نہیں کیا جاتا، وہ چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ عوام حقیقی آزادی کے لیے عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، عوام کی طاقت سے جعلی حکومت کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
کوٹ رادھا کشن: 12 سالہ لڑکی کا قتل، وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس
راؤ دلشاد:کوٹ رادھا کشن میں 12 سالہ لڑکی کو گلا کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس کا نوٹس لے لیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رپورٹ طلب کر لی اور فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔