الخدمت فائونڈیشن کے تحت ونٹر پیکج کے ذریعے مستحقین میں گرم کمبل کی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
میر پور خاص(نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن میرپورخاص کی جانب سے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی غریب اور بے سہارا افراد میں شدید سردی سے بچاؤ کے لیے ونٹر پیکج کے ذریعے لحاف رضائی گدے اور تکیے تقسیم کیے گئیاس سلسلے میں جامع الہدی میر پور خاص میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے 80 مستحق غریب بے سہارا مرد و خواتین کو سردی سے بچاؤ کے لیے لحاف گدے اور تکیے فراہم کیے گئے تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن میرپور خاص کے صدر عرفان الحق قریشی سماجی خدمات کے انچارج نادر خان اور نائب امیر جماعت اسلامی میرپورخاص مفتی تحسین احمد بھٹو نے مستحقین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہمیشہ ملک بھر تو کیا عالمی سطح پر بھی کسی بھی ناگہانی آفت میں خدمت کے جذبے سے سرشار سب سے پہلے اور آگے ہوتی ہے تاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کی جا سکے اور انہیں ہر طرح کی مدد فراہم کی جا سکے انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا مقصد معاشرتی خدمات کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد کرنا ہے تاکہ انہیں شدید سردی سے بچایا جا سکے اور زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کی جا سکیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن آئندہ بھی اس قسم کی سرگرمیاں جاری رکھے گی تاکہ معاشرتی بہبود میں مزید بہتری لائی جا سکے
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل الخدمت فاو نڈیشن جا سکے
پڑھیں:
شاہ سلمان مرکز کی پنجاب کے سیلاب زدگان کو ہنگامی امداد کی فراہمی
شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاہ سلمان انسانی امداد و ریلیف مرکز کی جانب سے پنجاب میں تباہ کن سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کے لیے بڑے پیمانے پر ہنگامی ریلیف قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس سامان کی تقسیم سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں شروع کر دی گئی ہے، جن میں قصور، جلالپور، علی پور ، لیاقت پور، راجن پور اور بہاولنگر شامل ہیں، ان علاقوں میں ہزاروں مستحق خاندانوں کو غذائی پیکج اور نان فوڈ آئٹم کٹس فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہر شیلٹر کٹ میں ایک خیمہ، سولر پینل بمعہ ایل ای ڈی لائٹس، دو تھرمل کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، پائیدار کچن سیٹ، پانی کا کولر اور اینٹی بیکٹیریل صابن شامل ہیں۔
جبکہ ہر فوڈ پیکج کا وزن 95 کلوگرام ہے جس میں آٹا، چینی، دالیں اور کھانا پکانے کا تیل شامل ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی فوری غذائی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ یہ تقسیم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، مقامی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف سینٹر کے شراکت دار حیات فاؤنڈیشن کے ساتھ قریبی تعاون سے کی جا رہی ہے تاکہ شفاف اور بروقت امداد سب سے زیادہ متاثرہ کمیونٹیز تک پہنچائی جا سکے۔