چھتیس گڑھ کے تصادم میں مارے گئے نکسلیوں کی تعداد 31 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کیساتھ انکاؤنٹر شروع ہوگیا، بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینیئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں سکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے بیچ ایک بڑا تصادم ہوا ہے۔ آج صبح شروع ہوئے انکاؤنٹر میں 31 نکسلی مارے گئے جب کہ دو فوجی ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ بیجاپور پولیس حکام نے نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر کی تصدیق کی۔ آج صبح کو بیجاپور کے نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر ڈی آر جی اور ایس ٹی ایف کے اہلکار مشترکہ تلاشی مہم شروع کی۔ اس دوران نیشنل پارک علاقے میں نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس تصادم میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی سینیئر نکسلی رہنما مارے گئے۔ اس تصادم میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 31 ہوگئی ہے۔ اسی بیچ تلاشی مہم میں سکیورٹی فورسز نے آٹومیٹک ہتھیاروں سمیت کئی دیگر ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بیجاپور میں یکم فروری 2025ء کو بھی گنگالور علاقے میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس انکاؤنٹر میں آٹھ نکسلی مارے گئے۔ اسی وقت میڈیا سے بات کرتے ہوئے بستر کے آئی جی سندرراج پی نے کہا تھا کہ اس سال یکم فروری 2025ء تک ریاست میں مختلف انکاؤنٹرز میں 50 نکسلی مارے جاچکے ہیں۔ 20 جنوری کو ریاست کے گڑیابند ضلع میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں 16 نکسلی مارے گئے۔ پولیس کے مطابق گذشتہ برس میں ریاست میں مختلف انکاؤنٹرز میں سکیورٹی فورسز نے 219 نکسلیوں کو ہلاک کیا تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں سکیورٹی فورسز نکسلیوں کے نکسلی مارے علاقے میں
پڑھیں:
اکشے کو سیٹ پر 100 انڈے کیوں مارے گئے؟ کوریوگرافر کا حیران کن انکشاف
کوریوگرافر چنی پرکاش نے بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی لگن کی تعریف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اداکار پر پورے سو انڈے پھینکے گئے تھے۔
اکشے کے ساتھ ان گنت گانے کرنے والے کوریوگرافر چنی پرکاش نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اکشے کے اندر اپنے کام کو لے کر جو اخلاقیات ہیں وہ شاید ہی کسی اور اداکار میں دیکھنے کو ملیں۔
انہوں نے بتایا کہ فلم کھلاڑی کی شوٹنگ کے دوران ایک گانا تھا جس کی عکسبندی انتہائی چیلنجنگ تھی کیونکہ اس میں اکشے پر 100 انڈے پھینکنے تھے۔
چنی پرکاش نے کہا کہ اکشے نے مجھے کبھی کسی گانے کا اسٹیپ تبدیل کرنے کو نہیں کہا، کھلاڑی میں بھی ایک لڑکی کو اکشے پر انڈے پھینکنا تھے، پہلے انڈے پھینکے جانے پر درد ہوتا ہے، اس کے بعد اس میں سے آنے والی بُو انتہائی بری ہوتی ہے۔
کوریوگرافر کے مطابق اکشے نے نہ ہی موڈ خراب کیا اور نہ ہی کہا کہ یہ اسٹیپ تبدیل ہونا چاہیے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے کام کو لے کر کتنے سنجیدہ رہتے ہیں۔
چنی نے مزید بتایا کہ یہ ایک بار نہیں، کئی بار ہوچکا ہے جب اکشے نے اس قسم کے مشکل سین کیے ہوں۔