5 بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کیخلاف ہڑتال کی کال مسترد کردی
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
پاکستان کی پانچ بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کردی۔
اسلام آباد سے سپریم کورٹ بار، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ بار کونسلز نے مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے خلاف ہڑتال کی کال مسترد کردیا۔
بار کونسلز نے کہا کہ قانونی برادری میں تقسیم پیدا کرنے کی سازش ناکام ہوگی، عدلیہ کی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ 26ویں آئینی ترمیم آئین کا حصہ ہے، ہر شہری کو اس کی پاسداری کرنی ہوگی۔ ہڑتال کے فیصلے کا اختیار صرف منتخب نمائندوں کو حاصل ہے۔
بار کونسلز کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ وکلا برادری کو قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کےلیے متحد رہنا ہوگا۔
پاکستان بار کونسل اور دیگر بار ایسوسی ایشنز کا موقف ہے قانون کی حکمرانی مقدم ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بار کونسلز نے جوڈیشل کمیشن
پڑھیں:
سلامتی کونسل اجلاس، حماس نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی قرارداد کے مسودے کو مسترد کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس اور دیگر گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں بیرونی فوج کے کنٹرول کی قرارداد کو مسترد کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے امن منصوبے کو آج ووٹنگ کیلیے پیش کیا جائے گا۔
ووٹنگ کے تحت غزہ میں عالمی افواج کی تعیناتی اور حکومت سازی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا تاہم حماس اور دیگر فلسطین کے گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کیلیے پیش کی جانے والی قرار داد کو مسترد کردیا۔
حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت غزہ کا کنٹرول بیرونی قوتوں یا پھر کسی عالمی افواج کے سپرد کرنے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
العربیہ کے مطابق فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مسودے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کا پیش ہونا اور منظوری فلسطین میں فیصلہ سازی کا اختیار بیرونی قوتوں کے کنٹرول کردے گا۔
مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں یا افواج کی غزہ میں تعیناتی سے فلسطینیوں سے حکومت سازی کا حق چھن جائےگا اور پھر مکمل غیرملکی سرپرستی میں ہوگا۔