نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
لاہور: سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں نیوزی لینڈ نے گزشتہ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر شاندار آغاز کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا ہے۔ سینٹنر نے مزید کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف بہترین کھیل کی توقع رکھتے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم ٹاس جیتتی تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ سیریز دلچسپ ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ نیوزی لینڈ نے پہلے میچ میں پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے کر 331 رنز کا ہدف دیا تھا، جس میں پاکستانی ٹیم 252 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: جنوبی افریقہ کے نیوزی لینڈ
پڑھیں:
خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں، آئی جی
فائل فوٹوانسپکٹر جنرل آف خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے کسی بھی ضلع میں چند سو سے زیادہ دہشتگرد موجود نہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشتگروں کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے، دہشتگرد گروپس میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کے شواہد مل رہے ہیں۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ جنوبی اضلاع کے تمام ہائی ویز پر پولیس کی پٹرولنگ بحال ہے، دہشتگروں کے خلاف صوبے کے پہاڑی اضلاع میں بھی آپریشنز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع بنوں اور ڈی آئی خان میں پولیس ہائی الرٹ پر ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کیلئے کوئی ضلع چیلنجنگ نہیں۔
آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ دہشتگردی کے واقعات میں غیرملکیوں کے ملوث ہونے پر تشویش ہے، یہ معاملہ ہر جگہ اٹھایا جارہا ہے۔